خیبر پختونخوا میں سابق صوبائی وزیر اور پی ٹی آئی کے نامزد کردہ امیدوار انور زیب کو ریحان زیب قتل کے خلاف احتجاج مہنگا پڑگیا، پولیس نے انور زیب پر ایک اور مقدمہ درج کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے20 سے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار انور زیب پر ریحان زیب قتل کے خلاف احتجاج کرنےپر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
اس حوالے سے انور زیب کا کہنا ہے کہ پرامن احتجاج کرنے پر میرے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، حالانکہ احتجاج میں ہم نے صرف اور صرف ریحان زیب کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
انہوں نے مقدمہ درج ہونے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کرنا ہمارا آئینی و قانونی حق ہے۔
یادرہے کہ پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر انور زیب کو ایک ماہ قبل بھی پولیس کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ یکم فروری کوباجوڑ میں ریحان زیب قتل کے خلاف مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے کے دوران مشتعل مظاہرین کی جانب سے اسکاؤٹس بلڈنگ سول لائنز پر پتھراؤ کیا گیا ، انتظامیہ نے باجوڑ کے تھانہ خار میں ایس ایچ او عبدالصمد کی مدعیت میں 25 مظاہرین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا۔
انور زیب ریحان زیب
Both individuals were implicated in the anti-state attacks that occurred on May 9th.
They are required to present themselves in front of the court and formally request forgiveness.
It is important to emphasize that our nation is not a banana republic
where anyone can question the government's authority.
انور زیب ریحان زیب
Both individuals were implicated in the anti-state attacks that occurred on May 9th.
They are required to present themselves in front of the court and formally request forgiveness. It is important to emphasize that our nation is not a banana republic
where anyone can question the government's authority.
بنانا ریپبلک تو بہت اوپر کی چیز ہے یہ ملک کبھی بنانا ریپبلک ہوتا تھا اب توٹٹاریپبلک بن چکا ہے وہ بھی ریبیز والے کتے کا اسی طرح لگے رہو ابھی پستی کے بہت سے مقام باقی ہیں