فرض کیجئے روایت درست بھی ہے، توبھی غوروفکر کی ضرورت ہوتی ہے ۔دو عشروں تک جس کی رفاقت میں آپ رہے ہوں، اس کے مزاج ، انداز اور شخصیت کو آپ سمجھتے ہوں۔ گالی دینے والا وہ ہے ، نہیں ، ان گنت شاموں کی رفاقت، باہم بے تکلفی کے ماحول میں کتنے ہی طویل سفر ، کتنی بے شمار شخصیات اور کرداروں کا تذکرہ، بے وفائی پہ اترنے والے رفقا، دھوکہ دینے والے اور عقب سے حملہ کرنے والوں کا ۔اگر ان میں سے کبھی کسی کو اس نے گالی نہ دی تو مجھے کیوں دے گا؟ بالفرضِ محال، بالفرضِ محال ، جنون کی کسی ساعت میں ، اگر حماقت کا ارتکاب اس نے کیا بھی ہو تو قصور وار کون ہے ؟رفقاء اور دوستوں کے درمیان، آشنائوں ، پڑوسیوں اور رشتہ داروں کے درمیان نفرت کی آگ بھڑکانے والے فتنہ گر یا محض لاابالی پن کا مرتکب؟ ''بے شک فتنہ قتل سے بھی بڑا جرم ہے ‘‘...اور کیا اس نے یہ نہیں لکھا کہ آمنا سامنا جب بھی تھا ، نہایت احترام کے ساتھ اس نے بات کی ‘ بہرحال احترام ۔ باہمی مراسم میں اس سے بڑھ کر کیا؟
نہیں اس کتاب کے بارے میں ، میں کچھ نہیں لکھنا چاہتا اور نہ اس خاتون کے باب میں ۔خود ہی اپنا نامۂ اعمال اس نے مرتب کر دیا ہے ،جزا و سزا کا تعین کرنے والے کارکنانِ قضا و قدر کا کام اس نے سہل کردیا۔اللہ کے حوالے۔
اس میں کوئی شک نہیں گالم گلوچ بری عادت ہے اور میں اس پر بھی یقین نہیں کر سکتا کہ عمران خان گالیاں نہیں دیتا کرکٹ فیلڈ میں کھلاڑیوں کو جتنی گالیاں عمران دیتا کوئی اور نہیں دیتا تھا -لیکن یہ بھی سچ ہے کہ پاکستان میں جب تک دوست ایک دوسرے کو گالی نہ دیں انکی دوستی کو بے تکلف نہیں سمجھا - جاتا
An advise to all IK haters, If you want to really damage IK, proove him corrupt, all other tactics are useless. All your efforts are towards proving what we already know and can expect of IK
یہاں یہ بات کہنا پڑے گی پڑھا لکھا پڑھا لکھا ہی ہوتا ہے کس خوب صورت انداز کے ساتھ ہارون صاحب نے اپنی بات سمجھائی یعنی اپنی رفاقت عمران خان کے ساتھ کیا خوب بیان کی
بابا جی عمران گالی نہیں نکالتا بلکہ جی بھر کر نکالتا تھا ہم نے خود سنی ہیں نیشنل سٹیڈیم میں باقی اگر بابا جی کو گالی دی بھی ہے تو کیا فرق پڑتا ہے یہ بھی تو اپنی مشہوری کے لیے عمران کا نام جپتا رہتا ہے ورنہ اس کی چولیں کون پڑھے گا