پاکستانی سفیر کا کہنا ہے کہ 125 پاکستانی شہریوں کو یوکرین سے نکالا جاچکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفارت خانےنے طالب علموں کے انخلا سے متعلق تفصیلات جاری کردیں ہیں ۔ تین ہزار طلباء و طالبات کی اکثریت بھی یوکرین چھوڑ چکی ہے اب 600 سے 700پاکستانی طلبا و طالبات کا انخلاء باقی رہ گیا ہے۔
یہ بھی کہا گیا ہے سینکڑوں طالب علم یوکرین سے پولینڈ اور ہنگری کی سرحد عبور کرکے ان ملکوں میں جاچکے ہیں۔
سفارتخانے کے مطابق یوکرین میں پاکستانی برادری سے تعلق رکھنے والے 4 ہزار افراد جن میں سے اکثر نے یوکرینی خواتین سے شادیاں کی ہیں، وہ پاکستانی سفارت خانے کے مشورے پر یوکرین چھوڑ چکے ہیں۔
یوکرین میں تعینات پاکستانی سفیر نے ترنوپل، کیف اور لیوف میں انخلاء میں مدد کےلیے فوکل پرسنز کا تعین بھی کردیا ہے۔
پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ترنوپل میں طالب علموں کو رہائش اور ٹرانسپورٹ فراہم کی گئی ہے۔
پاکستانی سفیر ڈاکٹر نوئل آئی کے مطابق لیوف سے ٹرین کے ذریعے 30 طالب علم پہنچ رہے ہیں ۔
دارالحکومت کیف میں 380681734727 پر فوکل پرسن سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ترنوپل میں پاکستانی سفارت خانے سے 0038063698264پر رابطہ کیاجاسکتا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ukrain111hh211.jpg
Advertisement





