- Joined
- Jul 17, 2016
- Posts
- 40,336
- Reaction score
- 12,943
- Points
- 218
شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے جس کے بعد مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے، روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کر دی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں قائم روس کے سفارتخانے کی جانب سے مبارکباد کا بیان جاری کیا گیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹوئٹ میں پیغام دیا گیا کہ روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
Loading X post…
Open original post on Xروسی سفارتخانے کی جانب سے ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے امید ظاہر کی کہ شہباز شریف روس اور پاکستان کے تعلقات کی بہتری کیلئے کام کریں گے۔
روسی صدر نے مزید کہا کہ امید ہے کہ افغانستان میں امن اور عالمی دہشت گردی بارے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون فروغ پائے گا۔
واضح رہے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف گزشتہ روز پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے تھے اور انہوں نے کل ہی اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا ، قائم مقام صدر پاکستان اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ان سے حلف لیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/ZHWVtJp/shehbaz-putin111.jpg
Last edited by a moderator:





