Advertisement

رواں سال 15 ہزار 850 اعلیٰ تعلیم یافتہ پاکستانی بیرون ملک چلے گئے

444029_1510022_updates.jpg

رواں سال اب تک 15 ہزار 850 اعلیٰ تعلیم یافتہ پاکستانی بیرون ملک روزگار کے لیے جا چکے ہیں۔

ایوان میں پیش کی گئی دستاویزات کے مطابق 2024 میں 45 ہزار 830 اعلیٰ تعلیم یافتہ پاکستانی بیرون ملک گئے، جبکہ 2025 میں 28 ہزار 726 پاکستانیوں نے بیرون ملک روزگار حاصل کیا۔ سال 2026 میں اب تک 15 ہزار 850 اعلیٰ تعلیم یافتہ پاکستانی بیرون ملک جا چکے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق بیرون ملک روزگار حاصل کرنے والوں میں منیجرز، انجینئرز، اکاؤنٹنٹس، ڈاکٹرز، اساتذہ اور دیگر اعلیٰ تعلیم یافتہ پیشہ ور افراد شامل ہیں۔

منیجرز کی بیرون ملک ملازمتوں کی تفصیلات کے مطابق 2024 میں 23 ہزار 674، 2025 میں 9 ہزار 562 اور 2026 میں اب تک 5 ہزار 190 منیجرز بیرون ملک روزگار کے لیے گئے۔

اسی طرح 2024 میں 8 ہزار 15 انجینئرز، 2025 میں 5 ہزار 945 اور 2026 میں اب تک 3 ہزار 605 انجینئرز نے بیرون ملک ملازمتیں حاصل کیں۔

Loading X post…
Open original post on X

دستاویزات کے مطابق 2024 میں 4 ہزار 779 اکاؤنٹنٹس بیرون ملک گئے، جبکہ 2025 میں یہ تعداد 4 ہزار 305 رہی۔ رواں سال اب تک ایک ہزار 771 اکاؤنٹنٹس بیرون ملک روزگار کے لیے جا چکے ہیں۔

ڈاکٹرز کی بیرون ملک روانگی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 2024 میں 3 ہزار 625، 2025 میں 3 ہزار 795 اور 2026 میں اب تک 2 ہزار 93 ڈاکٹرز بیرون ملک گئے۔

اسی طرح بیرون ملک جانے والے اساتذہ کی تعداد 2024 میں ایک ہزار 729، 2025 میں ایک ہزار 725 اور رواں سال اب تک ایک ہزار 457 رہی۔

دستاویزات میں اعلیٰ تعلیم یافتہ پاکستانیوں کی بیرون ملک روانگی کے اعداد و شمار پیش کیے گئے ہیں، جن میں مختلف شعبوں کے ماہرین بھی شامل ہیں۔
Loading X post…
Open original post on X
 
Last edited by a moderator: