رواں سال انسانی سمگلنگ میں ملوث 791 سمگلرز گرفتار جبکہ اس حوالے سے ملک بھر میں 2446 کیسز درج کیے جا چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 2 دنوں کے وقفے کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس آج دوبارہ ہوا جہاں وقفہ سوالات کے علاوہ توجہ دلائو نوٹس پیش کیےگئے اور ملک میں حالیہ سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات سے متعلق بحث بھی کی گئی۔ قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمان کانجو نے بتایا کہ رواں سال پاکستان میں انسانی سمگلنگ میں ملوث 791 سمگلرز کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ اس حوالے سے ملک بھر میں 2446 کیسز درج کیے جا چکے ہیں۔
دریں اثنا رہنما متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کشور زہرہ نے نشتر ہسپتال کی چھت سے ملنے والی لاشوں پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ڈی این اے ٹیسٹ کروا کر بتایا جائے کہ یہ لاشیں کن کی ہے؟ ہمارے لوگ بھی لاپتہ ہوئے ہیں، کہیں یہ لاشیں ان کی تو نہیں؟ جس پر وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمان کانجو نے کہا کہ لاشوں کا ڈی این اے ہونا ضروری ہے تا کہ معلوم ہو کہ لاشیں کس کی ہیں؟ ہم اس کی رپورٹ منگوائیں گے۔
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمان کانجو نے بتایا کہ تربیلا ڈیم سے اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کو پانی فراہم کرنے کے منصوبے پر کام کیا جا رہا ہے، منصوبہ پر کام فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کر رہی ہے جو منصوبے کو آئندہ 4 سال میں مکمل کر لے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام فلٹریشن پلانٹس اور ٹیوب ویلز کو جلد سے جلد شمسی توانائی پر منتقل کر دیا جائے گا جس پر کام جاری ہے۔
یاد رہے کہ ہر سال غیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والوں میں پنجاب، خیبرپختونخوا ، آزاد کشمیر کے علاوہ افغانستان کے لوگ شامل ہوتے ہیں جس کی بڑی وجہ پاکستان میں انتہائی کم معاضے اور بہتر روزگار کی تلاش شامل ہے جس فائدہ انسانی سمگلر اٹھاتے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/nishth111i.jpg
Advertisement





