Advertisement

رحیم یار خان: سابق لیگی ایم این اے کیخلاف ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ کا مقدمہ

Loading X post…
Open original post on X

رحیم یار خان میں نے لیگ اور بیوروکریسی آمنے سامنے، سابق لیگی ایم این اے میاں امتیاز اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عرفان انور کے درمیان جھگڑا سنگین شکل اختیار کرگیا۔

پولیس کے مطابق میاں امتیاز نے سو سے زائد افراد کے ہمراہ دفتر پر دھاوا بول کر سکیورٹی اہلکاروں کو یرغمال بنایا، توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کی، واقعے کے بعد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کی مدعیت میں دو الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے جن میں سابق ایم این اے میاں امتیاز اور ایم پی اے محمود الحسن چیمہ سمیت سو سے زائد افراد نامزد ہیں

ادھر نہ معلوم افراد نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی کرسی دفتر سے نکال کر سڑک پر رکھ دی جس کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے، پولیس نے چھاپے مارکر متعدد لیگی کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ میاں امتیاز کا مؤقف ہے کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث ہیں، عوامی مسائل پر بات کرنے گئے تو الٹا دھمکیاں دینا شروع کردیں

سابق لیگی ایم این اے میاں امتیاز کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت کو ناکام بنانے کی کوشش ہو رہی ہے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عرفان انور کرپٹ آدمی ہیں، عوامی مسائل کے حل کیلئے متعدد بار فون کئے لیکن فون کال نہ اٹھانے پر دفتر گئے تو موصوف غصے میں آ گئے۔ میڈیا سے گفتگو میں لیگی رہنماوں کی بےبسی چیک کریں۔!!!
Loading X post…
Open original post on X

​
 
Last edited: