- Joined
- Feb 19, 2014
- Posts
- 36,294
- Reaction score
- 42,080
- Points
- 218
اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی سردار غلام اویس اسلام آباد میں پارلیمانی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ گزشتہ روز وہ اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کے لیے آزاد کشمیر کے علاقے تتہ پانی گئے، جہاں پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔
سردار غلام اویس کے مطابق، دورانِ حراست ان سے پارلیمنٹ ہاؤس میں چیف سیکرٹری سے کیے گئے سوال سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی۔ تقریباً دو گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔
صحافی کا الزام ہے کہ انہیں ان کی پیشہ ورانہ صحافتی سرگرمیوں کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا اور اس دوران مبینہ طور پر زد و کوب بھی کیا گیا۔
اگر یہ الزامات درست ہیں تو یہ نہ صرف انتہائی شرمناک اور قابلِ مذمت عمل ہے بلکہ آزادیٔ صحافت اور شہریوں کے بنیادی آئینی حقوق کے حوالے سے بھی سنگین سوالات کو جنم دیتا ہے۔
چند اہم سوالات جن کے جواب سامنے آنا ضروری ہیں:
صحافی کا کام سوال پوچھنا ہے، اور سرکاری عہدیداروں کی ذمہ داری ان سوالات کا جواب دینا ہے، نہ کہ سوال کرنے والوں کو خوفزدہ کرنا۔
اس واقعے کی فوری، شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئیں۔ اگر الزامات ثابت ہوتے ہیں تو ذمہ دار اہلکاروں اور احکامات دینے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
آزادیٔ صحافت کوئی رعایت نہیں، آئینی حق ہے!
Loading X post…
Open original post on Xپارلیمنٹ ہاؤس میں سرکاری بابو سے سوال پوچھنے کی سزا۔۔
اے آر وائی نیوز سے منسلک صحافی سردار غلام اویس نے گزشتہ دنوں راولاکوٹ کی صورتحال پر چیف سیکرٹری سے سوال کیا جس کا خمیازہ انہیں ماورائے عدالت حراست اور پولیس تشدد کی صورت میں بھگتنا پڑا۔
غلام اویس گزشتہ روز آزاد جموں کشمیر کے علاقے تتہ پانی رشتہ داروں سے ملاقات کے لئے گئے تو پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا ان سے چیف سیکرٹری سے سوال کرنے سے متعلق پوچھا گیا پھر دو گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے سوال کو بنیاد بنا کر انہیں گرفتار کیا گیا۔ جس دوران انہیں زد و کوب بھی کیا گیا۔
Loading Facebook content…





