سینئر صحافی و تجزیہ کار عمر چیمہ نے کہا ہے کہ سرفراز بگٹی کا بیان اس لیے زیادہ سیاسی ہوگیا کیونکہ ان کی پارٹی بلوچستان عوام پارٹی ن لیگ میں ضم ہونے والی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے نواز شریف سے متعلق بیان کے بارے میں رائے دیتے ہوئے عمرچیمہ نے کہا کہ ن لیگ اور باپ پارٹی ے عہدیدارن کے درمیان ایک ملاقات ہوچکی ہے ، ملاقات میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ بھی موجود تھے، باپ پارٹی اپنا مستقبل بلوچستان میں بطور ن لیگ دیکھ رہی ہے، ایسا سمجھ لیں کہ بلوچستان میں ن لیگ دوبارہ ریوائیو ہورہی ہے۔
Loading X post…
Open original post on Xعمر چیمہ نے کہا کہ سرفراز بگٹی نے جو بیان دیا اس میں کچھ بھی غلط نہیں تھا، کیا نواز شریف سزایافتہ نہیں ہیں،کیا انہیں واپسی پر گرفتار کیے جانے کا امکان موجود نہیں ہے، ہمارے یہاں سیاسی انتہاپسندی بڑھ گئی ہے، پہلے عمران خان ریڈ لائن تھے، اب رانا ثناء اللہ یا مریم اورنگزیب ضرورت سے زیادہ ردعمل دے رہے ہیں، یہ غیر مناسب ردعمل ہے، انہیں اس بیان پر خاموشی اختیار کرنی چاہیے تھی اور اگر کوئی چیز گراں گزری تھی تو بیک ڈور رابطے کرکے سرفراز بگٹی صاحب کو پیغام بھیجا جاسکتا تھا۔
Loading X post…
Open original post on Xپروگرام میں شریک سینئر صحافی اعزاز سید نے کہا کہ سرفراز بگٹی کا پورا انٹرویو اگر سنیں تو اس میں کوئی ایک بات بھی قابل اعتراض نہیں ملتی، وہ تو نواز شریف کی تعریف اور عمران خان کا نام لیے بغیر تنقید کررہے تھے، یہ ایک حقیقت ہے کہ نواز شریف اس وقت سزایافتہ ہیں، اور اپنے بھائی کے حلف نامے پر ایک مخصوص مدت کیلئے بیرون ملک گئے تھے، سرفراز بگٹی نے کوئی بھی غلط بات نہیں کی۔
اعزاز سید نے کہا کہ رانا ثنا اللہ اور مریم اورنگزیب صاحبہ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کی کوشش کررہے ہیں، میرے خیال میں ن لیگ والے اپنی جعلی اپوزیشن بنانے کی کوشش کررہے ہیں،سرفراز بگٹی اگر یہ بیان نا دیتے تو بھی زیادہ بہتر ہوتا، ن لیگ اس وقت اسٹیبلشمنٹ پر زیادہ ڈیپنڈ کررہی ہے۔
پروگرام میں شریک سینئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ جب سرفراز بگٹی اپنے بیان سے یوٹرن لے چکے ہیں تو ن لیگ کو بھی درگزر سے کام لینا چاہیے، ن لیگی بالکل ٹھیک کہہ رہے کہ سرفراز بگٹی کو ایسی باتیں نہیں کرنی چاہیے تھیں،انہوں نے یہ باتیں کرے گناہ کیا ہے، سرفراز بگٹی کا یہ کہنا بھی غلط ہے کہ نواز شریف خود گرفتاری دینا چاہیں گے، کیونکہ زیرو رسک سے گارنٹیوں تک اور گارنٹیوں سے دھمکیوں تک جو کچھ ہورہا ہے وہ گرفتاری سے بچنے کیلئے ہی ہے۔
Loading X post…
Open original post on Xارشاد بھٹی نے کہا کہ یہ درست ہے کہ بیان بازیوں سے قد بڑھائے جاسکتے ہیں مگر بگٹی صاحب کی قد بڑھانے والی عمر نہیں ہے، ن لیگ کی جانب سے اس بیان کے ردعمل کے بعد بگٹی صاحب کو اچھے سے ٹھنڈپڑگئی ہوگی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4shahziadawafadar.png
Advertisement





