Advertisement

راجن پور: بس میں سوار شخص سے مبینہ طور پر 23 کروڑ کی ڈکیتی

2راجانپئررججدھ.png

راجن پور میں بس میں سوار مسافر کو اغوا کرکے ڈکیتوں نے مبینہ طور پر 23 کروڑ روپے لوٹ لیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی سے ڈی جی خان جانے والے مسافر فیصل نور محمد کو فاضل پور سے اغوا کیا گیا، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق پولیس وردی میں ملبوس 10 افراد نے بس سے اتار کر فیصل نور محمد کو اغوا کیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق پولیس وردی میں ملبوس 10 افراد نے بس سے اتار کر فیصل نور محمد کو اغوا کیا,مسافر کو پولیس وردی میں ملبوس 2 ڈاکو پیسوں سمیت گاڑی میں لے کر گئے، مغوی پراپرٹی کے کام سے وابستہ مسافر اپنے پارٹنر کو دینے کے لیے 23 کروڑ روپے لے کر ڈی جی خان جارہا تھا۔

ترجمان راجن پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ رقم برآمد کرلی گئی ہے اور واردات میں ملوث چند افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے,ذرائع کا بتانا ہے کہ پولیس تاحال مسافر کو بازیاب نہیں کرواسکی ہے۔

Loading X post…
Open original post on X

دوسری جانب رحیم یارخان کے تھانہ سٹی کے علاقے اسکول بازار پل پر 6 مسلح ڈاکو سونے کے بیوپاریوں سے سونے سے بھرا بیگ چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کا اس حوالے سے بتایا ہے کہ ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 تاجر شدید زخمی ہوگئے، زخمی تاجروں کو تشویشناک حالت میں شیخ زید اسپتال منتقل کردیاگیا,پولیس کا کہنا ہے کہ چھینے گئے سونے کی مالیت تقریباً 18 کروڑ روپے سے زائد ہے، ڈاکوؤں کی تلاش کیلئے ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔