Advertisement

دھمکی آمیز خطوط پر ملک بھر کے کوریئر دفاتر، پوسٹ آفسز کو ریڈ الرٹ جاری

3letterredallert.png


قومی سلامتی کے اداروں کی طرف سے ملک کی ہائی پروفائل شخصیات کو دھمکی آمیز خطوط ملنے کے بعد ملک بھر کے کوریئر دفاتر اور پوسٹ آفسز کو ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کوریئر دفاتر اور پوسٹ آفسز کسی بھی ہائی پروفائل شخصیت کے نام پر خط کی پہلے جانچ پڑتال کریں گے، خط کو کھولنے کی اجازت نہیں ہو گی مگر مختلف پہلوئوں سے اس کا جائزہ لینے کے بعد ہی اسے پوسٹ کیا جائے گا۔ خطوط پر لکھے ہوئے ناموں اور ولدیت کو میچ کر کے تفصیلات کا جائزہ لیا جائے گا۔

ریڈالرٹ جاری کرنے کی وجہ ملک کی ہائی پروفائل شخصیات کو بھیجے گئے خطوط میں آرسینک پائوڈر کی موجودگی کا معاملہ سامنے کے بعد کیا گیا ہے۔ کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے جس میں پوسٹ آفس کے قریبی سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز کو دیکھا جا رہا ہے تاہم اب تک اس معاملے میں کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی۔

ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ کی طرف سے ملک بھر کے پوسٹ ماسٹر جنرل اور پوسٹر ماسٹر کے لیے بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے اور ہدایات دی گئی ہیں کہ محکمہ ڈاک ججز اور ہائی پروفائل شخصیات کو ارسال ہونے والی ڈاک بھیجنے میں احتیاط برتی جائے۔ ڈائریکٹر جنرل پوسٹ کی طرف سے جاری الرٹ میں 5 نکاتی سٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پی) بھی شامل ہیں۔

مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی تفتیش سامنے آیا ہے کہ خطوط راولپنڈی / اسلام آباد کے لیٹربکس سے پوسٹ کیے گئے تھے جو یکم اپریل کو مختلف عدالتوں کے آر اینڈ آئی سیکشن میں بھیجے گئے تھے۔ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ ملک کی ہائی پروفائل شخصیات ودفاتر کو ارسال میلز بارے مناسب احتیاط برتی جائے اور پوسٹل آپریشنل عملے کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ میلز ہینڈل کرنے کیلئے ایسے حالات میں دستانے، ماسک جیسا ہر ضروری سامان متعلقہ عملے کو فراہم کیا جائے اور لیٹربکس کی کلیئرنس کے بعد ڈاکخانوں میں ڈاک کے مضامین احتیاط سے ہینڈل کیے جائیں۔ میل آرٹیکلز میں مشتبہ مواد کی موجودگی پر ڈیوٹی پر موجود سپروائزر، انتظامیہ متعلقہ یونٹ اور سرکل کے سربراہ کو فوری اطلاع دی جائے۔

پوسٹ آفسز میں کائونٹرز، ڈی ایم او ایس، پوسٹل سٹاف کو میل بکنگ، ترسیل، چھانٹی اور ڈیلیوری کرتے وقت چوکس رہنے کی ہدایات دی جائیں اور ہائیکورٹس / سپریم کورٹ کے ججز / سفارتکاروں اور اعلیٰ شخصیات کو بھیجی جانے والی میلز کا بغور جائزہ لیکر متعلقہ دفتر کے آر اینڈ آئی سیکشن تک پہنچایا جائے۔ واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خط موصول ہوئے تھے جن میں آرسینک پائوڈر کی موجودگی کا معاملہ سامنے آیا تھا۔

Loading X post…
Open original post on X

Loading X post…
Open original post on X

Loading X post…
Open original post on X
 
Last edited by a moderator: