مریم نواز کی پنجاب حکومت نے ظُلم کی ساری حدیں پار کر دی
حماد اظہر نے ایک بچے کی تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ یہ 13 سالہ لڑکا پی ٹی آئی لاہور کے ایم پی اے فرخ جاوید مون کا بیٹا ہے۔ اسے پولیس اور ایجنسیوں کے غیر قانونی چھاپے کے دوران اغوا کیا گیا ہے کیونکہ فرخ جاوید مون نے آج لاہور میں ایک پرامن ریلی نکالی تھی۔
https://twitter.com/x/status/1888365934831706531
حماداظہر کا مزید کہنا تھا کہ پولیس والدہ کو کسی دستاویز پر زبردستی دستخط کرنے پر مجبور کر رہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1888368616829047263
ایک اور پیغام میں انہوں نے کہا کہ سنٹرل پنجاب کے صدر احمد چھٹہ کی لاہور کی رہائش گاہ پر گزشتہ رات پولیس اور نامعلوم نے حملہ کیا۔ بھتیجی اور بیٹی کے کمروں کے دروازے تک توڑے اور گھر میں توڑ پھوڑ کی۔ آج رات ان کے وزیر آباد کی رہائش گاہ پر حملہ کیا گیا۔ مقصد ان کو ڈرانہ تھا کے باہر مت نکلنا لیکن وہ پھر بھی نکلے۔
https://twitter.com/x/status/1888336788999299477
گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے رہنما میاں طارق نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میرے گھر کو ایک دفعہ پھر پنجاب پولیس نے توڑا اور لوٹ مار کی میرے گھر پر پولیس نے قبضہ کر لیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج کرنا ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے آپ ہمیں نہیں روک سکتے ہمیں جب جب عمران خان حکم دے گا ہم تب تب باہر نکلیں گے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا ہے پاکستان کی عوام کا مینڈیٹ چوری ہوا ہے ہم وہ واپس لے کر رہیں گے
https://twitter.com/x/status/1888268748303503551
گوجرانوالہ : پی ٹی آئی رہنما سابق ایم این اے میاں طارق محمود کا اپنے گھر میں توڑ پھوڑ کے بعد پولیس کی طرف سے گھر کے گرد محاصرہ کرنے پر ویڈیو بیان جاری......
https://twitter.com/x/status/1888257761651364041
عمرایوب نے اپنے ایکس پیغام میں کہا کہ شہباز شریف، مریم نواز اور انٹیلی جنس اداروں کے غیر قانونی حکم پر انیقہ مہدی ایم این اے کے بھائی شفقت علی بھٹی کو 4 روز قبل پنجاب پولیس نے گرفتار کر کے 7 سے زائد جھوٹی ایف آئی آر میں نامزد کیا تھا۔ انیقہ مہدی ایم این اے کے خلاف 3 بوگس ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کے گھر اور عوامی فرقہ واریت پر متعدد بار چھاپے مارے گئے اور توڑ پھوڑ کی گئی۔ پنجاب پولیس نے شفقت بھٹی کی 300 ایکڑ اراضی پر اپنی نفری تعینات کر رکھی ہے اور کسی کو کاشتکاری کے لیے زمینوں میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔ مقامی مجسٹریٹ نے ان کی زمینیں ضبط کر لی ہیں۔
انکے مطابق یہ سب انیقہ مہدی ایم این اے اور ان کے خاندان پر دباؤ ڈالنے کے لیے کیا جا رہا ہے کیونکہ وہ وزیر اعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ پاکستان میں ورچوئل مارشل لا ہے۔ شہباز شریف اور مریم نواز من پسند کٹھ پتلی ہیں۔ حکومت کو پاکستان کو ٹھیک کرنے کے لیے جانا چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1888498746486354069
عون عباس بپی کے مطابق ضلع ڈیرہ غازیخان میں امیدوار حلقہ این اے 148 علی محمد کھلول اور ضلعی جنرل سیکرٹری عاطف خان مستوئی کو پولیس نے گرفتار کرلیا، اسکے بعد علی محمد کھلول کو پولیس سے نامعلوم افراد اٹھاکر اپنے ساتھ لے گئے اور نامعلوم جگہ پر لے جاکر بے تحاشہ تشدد کا نشانہ بنایا
انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی ظُلم بربریت سے تُم لوگ جیل میں بیٹھے ھوئے قیدی سے نا تو عوامی محبت ختم کرسکتے ھو اور نا ہی خان کے ٹائیگرز کے حوصلے پست کر سکتے ھو ظُلم کی کالی رات جلد ختم ھونے والی ہے ہمارے کارکنان کی یہ قربانیاں تاریخی ہیں انشاءاللہ جلد سنہرا دور آئے گا۔
https://twitter.com/x/status/1888489994689692049
Last edited: