Advertisement

دو ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے اور برطرفیوں پر میٹروبس ملازمین کااحتجاج

Loading X post…
Open original post on X
اسلام آباد راولپنڈی میٹرو بس سروس کے ملامین کا برطرفیوں کیخلاف ٹریک پر احتجاج، میٹرو سروس متاثر۔۔!!

عید سر پر ہے، راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس ملازمین ابھی تک اپنی دو ماہ کی تنخواہ کیلئے احتجاج کر رہے ہیں۔ یہ منصوبہ خسارے میں کیوں؟ ہر بس کو سرخ رنگ کے بجائے ماہانہ یا سہ ماہی بنیادوں پر پرائیویٹ کمپنیوں کے اشتہار والے سٹکر میں چلا کر کمائی کی جا سکتی ہے، دنیا میں ایسا ہوتا ہے، ہر میٹرو اسٹیشن کا بیرونی شیشہ دونوں جانب سے دیو ہیکل بل بورڈ میں تبدیل ہو سکتا ہے جسے اشتہار کیلئے کھول دیا جائے، ہر اسٹیشن اپنے سٹاف کی تنخواہ پوری کر لے گا اور سرکار کے خزانے میں بھی رقم جائے گی
Loading X post…
Open original post on X

راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس کے کل 24 اسٹیشنز ہیں۔ ہر میٹرو اسٹیشنز کو جیز، یوفون، پیپسی اور کے ایف سی سمیت مختلف کمپنیوں کے ذریعے آوٹ سورس کیا جا سکتا ہے۔ جو کمپنی جس اسٹیشن پر اپنی برینڈ نگ کرے، اس اسٹیشن کا خرچہ بشمول ملازمین کی تنخواہیں ادا کرے۔ ساٹھ میں سے دو بسوں پر بھی اشتہار چسپاں کرے۔ حکومت وصول شدہ کرائے سے صرف بسوں کے ڈیزل کا خرچ پورا کرے۔ یہ یقیناً ممکن ہے
Loading X post…
Open original post on X
Loading X post…
Open original post on X
​
 
Last edited by a moderator: