جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ دوست ممالک پاکستانی معیشت کے حوالے سے پریشان ہیں، دنیا میں کوئی ملک ہمارے ساتھ کاروبار کرنے کیلئے آمادہ نہیں ہوتے۔
تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے یہ گفتگو کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کی اور کہا کہ ہمارے ملک میں سیاسی یا معاشی استحکام نہیں ہے، ہمارے ملک میں نا تو آئین محفوظ ہے نا ہی ادارے، ملک مزید عدم استحکام اور کمزوری کی طرف جارہا ہے۔
Loading X post…
Open original post on Xسربراہ جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ آئین پر مکمل طور پر عمل درآمد نا کرنے سے پاکستان کا ہر ادارہ کمزور ہورہا ہے، ہم عدلیہ سمیت تمام اداروں کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں، پرامن شہری آج ملک میں خود کو غیر محفوظ تصور کررہے،ہم خوشحالی سے دور ہورہے ہیں اور ملک میں بے چینی کی کیفیت ہے، کہیں مسلح گروہ ہیں تو کہیں اسٹریٹ کرائمز ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مقامی بزنس کمیونٹی کی جدید ٹیکنالوجی میں دلچسپی خوش آئند ہے، آئی ٹی شعبے میں ترقی سے ریونیو کو بڑھا یا جاسکتا ہے۔
Loading X post…
Open original post on X- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/maulanah1i113.jpg
Advertisement





