مسلم لیگ ق کے سینیٹر کامل علی آغا نے ایمپائر کے نیوٹرل ہونے یا نہ ہونے سے متعلق بال اپوزیشن کے کورٹ میں پھینک دی۔
وزیر اعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ امپائر نیوٹرل ہونے کا زرداری صاحب یا مولانا فضل الرحمن بتا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ملاقاتیں کر رہی ہے لیکن موسم ابھی ابرالود ہے، دو، تین دن میں فضا صاف ہوگی تو سب کو پتہ چل جائے گا۔
کامل علی آغا کا کہنا تھا کہ ریاست عوام اور ملک کا مفاد سوچتی ہے،چودھری برادران وضعدار اور وفا والے اتحادی ہیں،
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سے جو تحفظات ہیں اسکا اظہار کرتے رہتے ہیں ، ہمارے حکومت سے گلے شکوے چلتے رہتے ہیں۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف اور ق لیگ کی قیادت کے درمیان ملاقات کیلئے معاملات طے پاگئے ہیں۔
Loading X post…
Open original post on Xرپورٹ کے مطابق 14 سال بعد لاہور میں چوہدری برادران کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ ن کے صدر کی آمد ہوگی، شہبا زشریف اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ سے ملاقات کریں گے جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ کچھ روز قبل کامل علی آغا نے ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم کہیں نہیں جارہے۔
کامل علی آغا کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اپنا ایجنڈا لےکر آئے تھے، انہیں کہہ دیا کہ (ق) لیگ ان کے ایجنڈے کےساتھ نہیں چل سکتی، آصف زرداری پرواضح کردیا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ معاہدے میں ہیں اور معاہدہ پورا کریں گے ۔
ایک اور پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ فی الحال نیوٹرل نظر نہیں آرہی ۔پاکستان تحریک انصاف کےساتھ 5 سال کے لیے اتحاد کیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/kamlassj1j123.jpg
Advertisement





