پاکستانی دفترِ خارجہ کے ترجمان نے کرتارپور راہداری سے متعلق بدنیتی پر مبنی بھارتی پروپیگنڈا سختی سے رد کر دیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کرتارپور کا کاروباری ملاقاتوں کے لیے مبینہ استعمال کا بھارتی پروپیگنڈا رد کرتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ یہ من گھڑت پروپیگنڈا بھارت کی دانستہ جھوٹی مہم کا حصہ ہے، بھارتی جھوٹی مہم کا مقصد کرتارپور راہداری کھولنے کے تاریخی اقدام کو نقصان پہنچانا ہے۔ "امن کی راہداری" کو بدنام کرنے کی یہ بھارتی کوشش نئی نہیں، بلکہ یہ اس کی پرانی روش ہے۔
دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت اپنی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں سے سنگین ناانصافیوں سے عالمی توجہ ہٹانا چاہتا ہے، بھارت میں مسلمانوں کو ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے بے دردی سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ جب کہ پاکستان اقلیتوں کے حقوق کو اولین ترجیح دیتا ہے۔
ترجمان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں ہر کمیونٹی کے مذہبی مقامات، قابلِ احترام مقامات کا تقدس یقینی ہے، حال ہی میں پاکستان نے بھارت سے آئے 2 ہزار سے زیادہ سکھ یاتریوں کی میزبانی کی یہ سکھ یاتری سالانہ بیساکھی تہوار میں شرکت کے لیے پاکستان آئے تھے۔
دفترِ خارجہ نے کہا کہ زائرین کو ان کے مقدس مذہبی مقامات تک رسائی کے لیے وسیع انتظامات کیے گئے، دنیا بھر کی سکھ برادری مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کو سراہتی ہے۔ بھارت کو چاہیے کرتارپور راہداری پر غلط بیانی سے باز رہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/foeii1h1h121.jpg
Advertisement





