کوہاٹ میں درہ آدم خیل میں کوئلہ کان کی حد بندی کے تنازع پر سولہ افراد کی زندگیاں چھین لی گئیں، کوہاٹ کی قبائلی تحصیل درہ آدم خیل میں دو گروپوں میں خوفناک تصادم کے دوران فائرنگ کی گئی، 16 افراد جان سے گیے اور 3 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق سنی خیل اور اخوروال کے مکینوں میں اراضی کی حد بندی اور کوئلے کی کان پر تنازع طل رہا تھا، جرگے بھی منعقد ہو چکے تھے، اور پہلے بھی کئی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔
پیر کی سہ پہر فریقین کے مسلح افراد کا شہباز نیکی پہاڑ پر آمنا سامنا ہوا، دونوں جانب سے اندھادھند فائرنگ کی گئی،جس سے سوالہ افراد جاں بحق ہوگئے،پولیس نے علاقے میں پہنچ کر صورت حال کو قابو کیا، لاشوں اور زخمی افراد کو اسپتال پہنچا دیا گیا ہے، پولیس تھانہ درہ آدم خیل نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2kohaatatatat.jpg
Advertisement





