- Joined
- Dec 26, 2014
- Posts
- 10,923
- Reaction score
- 7,750
- Points
- 218
اہم۔۔!! ملک ریاض کی جائیدادیں نیلام ہوں گی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیلامی روکنے کےلئے بحریہ ٹائون کی درخواستیں مسترد کر دیں
سلام آباد ہائیکورٹ نے بحریہ ٹاؤن کی جائیداد کی نیلامی روکنے کی درخواستیں مسترد کردیں، عدالت عالیہ نے نیب کو بحریہ ٹاؤن کی پراپرٹیز نیلام کرنے کی اجازت دے دی۔
ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بحریہ ٹاؤن کی جانب سے جائیداد کی نیلامی روکنے کے لیے دائر درخواستیں مسترد کردی گئی ہیں، جب کہ عدالت عالیہ نے نیب کو بحریہ ٹاؤن کی پراپرٹیز نیلام کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
چیف جسٹس سرفرازڈوگر کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے اس حوالے سے مختصر فیصلہ جاری کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی احتساب بیورو (نیب) نے ملک ریاض کی جائیدادوں کی نیلامی کے لیے تاریخ مقرر کردی تھی۔
نیب کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ ملک ریاض پراپرٹیز کی نیب نیلامی 7 اگست نیب راولپنڈی آفس اور جی سکس ون اسلام آباد میں ہوگی۔
جن جائیدادوں کی نیلامی کی جا رہی ہے، ان میں بحریہ ٹاؤن کارپوریٹ آفس ٹو پلاٹ نمبر ڈی سیون پارک روڈ، بحریہ ٹاؤن فیز ٹو راولپنڈی شامل ہیں۔
نیلامی میں پلاٹ نمبر ای سیون پارک روڈ، بحریہ ٹاؤن فیز ٹو راولپنڈی بحریہ ٹاؤن کارپوریٹ آفس بھی شامل ہیں، روبیش مارکی اینڈ لان، بحریہ گارڈن سٹی، نزد بحریہ گارڈن سٹی گالف کورس اور بحریہ ٹاؤن اسلام آباد بھی نیلام ہوں گی۔
ملک ریاض کی دیگر جائیدادوں کی نیلامی بھی 7 اگست کو عمل میں لائی جائے گی۔
واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں قومی احتساب بیورو نے بحریہ ٹاؤن کراچی، لاہور، تخت پڑی، نیو مری گولف سٹی اور اسلام آباد میں کثیر المنزلہ رہائشی و کمرشل جائیدادوں کو سر بمہر کر دیا تھا۔
Source
ٹاؤن کی پراپرٹیز کی نیلامی کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا، آج صبح سے مختلف ٹی وی چینلز پر چل رہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کی نیلامی کی کارروائی کو قانونی قرار دیا ہے اور 7 اگست تک ملک ریاض کی جائدادیں نیلام کرنے کا حکم دیا ہے! لیکن اسلام آباد ہائیکورٹ نے ابھی تک محفوظ فیصلہ نہیں سنایا عدالتی پستی کا یہ عالم ہے کہ جہاں سے فیصلے ہوتے ہیں وہ ٹی وی چینلز کو پہلے فیصلے بھیج دیتے ہیں، عدالتیں بیچاری بعد میں اپنے فیصلے سنا رہی ہوتی ہیں!فیصل عباس کھرLoading X post…
Open original post on Xسلام آباد ہائیکورٹ نے بحریہ ٹاؤن کی جائیداد کی نیلامی روکنے کی درخواستیں مسترد کردیں، عدالت عالیہ نے نیب کو بحریہ ٹاؤن کی پراپرٹیز نیلام کرنے کی اجازت دے دی۔
ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بحریہ ٹاؤن کی جانب سے جائیداد کی نیلامی روکنے کے لیے دائر درخواستیں مسترد کردی گئی ہیں، جب کہ عدالت عالیہ نے نیب کو بحریہ ٹاؤن کی پراپرٹیز نیلام کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
چیف جسٹس سرفرازڈوگر کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے اس حوالے سے مختصر فیصلہ جاری کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی احتساب بیورو (نیب) نے ملک ریاض کی جائیدادوں کی نیلامی کے لیے تاریخ مقرر کردی تھی۔
نیب کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ ملک ریاض پراپرٹیز کی نیب نیلامی 7 اگست نیب راولپنڈی آفس اور جی سکس ون اسلام آباد میں ہوگی۔
جن جائیدادوں کی نیلامی کی جا رہی ہے، ان میں بحریہ ٹاؤن کارپوریٹ آفس ٹو پلاٹ نمبر ڈی سیون پارک روڈ، بحریہ ٹاؤن فیز ٹو راولپنڈی شامل ہیں۔
نیلامی میں پلاٹ نمبر ای سیون پارک روڈ، بحریہ ٹاؤن فیز ٹو راولپنڈی بحریہ ٹاؤن کارپوریٹ آفس بھی شامل ہیں، روبیش مارکی اینڈ لان، بحریہ گارڈن سٹی، نزد بحریہ گارڈن سٹی گالف کورس اور بحریہ ٹاؤن اسلام آباد بھی نیلام ہوں گی۔
ملک ریاض کی دیگر جائیدادوں کی نیلامی بھی 7 اگست کو عمل میں لائی جائے گی۔
واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں قومی احتساب بیورو نے بحریہ ٹاؤن کراچی، لاہور، تخت پڑی، نیو مری گولف سٹی اور اسلام آباد میں کثیر المنزلہ رہائشی و کمرشل جائیدادوں کو سر بمہر کر دیا تھا۔
Source
Loading X post…
Open original post on XLoading X post…
Open original post on X
Last edited by a moderator:





