دادو کی طلاق یافتہ خاتون نے زبردستی شادی کروانے پر بھائی کے خلاف قانونی راستہ اختیار کرلیا
میہڑ میں زبردستی شادی کروانے پر خاتون نے اپنے بھائی کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی ہے، جس میں کہا گیا کہ میں 6 بچوں کی ماں اور طلاق یافتہ ہوں، بھائی کے گھر پناہ لی تھی۔
خاتون نے کہا کہ اس کا بھائی زبردستی اس کی شادی کروا رہا ہے ، کیوں کہ اس نے ممکنہ دولہا سے ایک لاکھ روپے لے لیے ہیں
زبردستی شادی کروانے کی خاتون کی درخواست پر سیشن کورٹ نے 21 اگست کو میہڑ پولیس سے رپورٹ طلب کرلی,پولیس کی خانب سے خاتون کے الزامات کی تحقیقات جاری ہیں
دوسری جانب کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ کے قریب سے مسلح ملزمان شہری سے رقم لوٹ کر فرار ہوگئے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔
پولیس کے مطابق ملزمان شہری سے 2 کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے اور مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ کو زخمی کر دیا۔ملزمان نے رقم چھینے کے بعد فرار ہوتے ہوئے فائرنگ بھی کی جس پر بھگدڑ مچ گئی
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/zbadi1h123.jpg
Advertisement





