Advertisement

خیبر پختونخوا پولیس نے 3 بچیوں کے ریپ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

kpk111.jpg

پشاور کے علاقے کینٹ میں تین بچیوں کے ریپ کا ملزم گرفتار کرلیا گیا، آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری کے مطابق ملزم سہیل نے بچیوں سے ریپ کا اعتراف کرلیا ہے، ملزم کا بچیوں سے ڈی این اے بھی میچ کرگیا، گرفتار ملزم کو قانون کے مطابق سزا ملے گی۔

آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری نے اہم پریس کانفرنس میں ملزم کے حوالے تفصیلات بتائیں، انہوں نے کہا کہ سہیل نے تین بچیوں کا ریپ کیا ، دو کو قتل کردیا ایک کی جان بچ گئی،ملزم سیریل کلرتھا،اتوارکو ہی بچیوں کو ریپ اور قتل کرتا تھا،آخری واردات سترہ جولائی کو کی گئی،تیسرے واقعہ کے بعد ہمیں جائے وقوع سے سراغ ملا۔

آئی جی کے پی کے نے بتایاکہ ہزاروں گھنٹے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز اور ہزاروں نمبرز کی جیو فینسنگ کی، لاتعداد مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی،واقعات پر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا، لیکن پولیس اپنے فرائض سے پیچھے نہیں ہٹی۔
Loading X post…
Open original post on X

معظم جاہ انصاری نے میڈیا کو آگاہ کیا کہ گزشتہ کچھ عرصے میں کم سن بچیوں کے ساتھ ریپ اور ان کے قتل کی وارداتوں میں اضافہ ہوا، جس کی وجہ سے پولیس پر ملزم کی گرفتاری کیلئے پریشر تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم سہیل پشاورکارہائشی اورزری کا کام کرتا ہے،ملزم کومیڈیا کےسامنےپیش کیاجائےگا اور قانون کے مطابق جلد انجام تک پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بچیوں سے ریپ کا کیس ہمارے لیے چیلنج تھا، پولیس پر ملزم کی گرفتاری کیلئے بہت پریشر تھا، ملزم بچیوں کو ریپ کے بعد انہیں قتل کر دیتا تھا، جس کے بعد پولیس نے تمام تر کوششیں اس کیس کو حل کرنے پر لگا دی تھیں، جس کی وجہ سے بچیوں کے ساتھ ریپ کا کیس ٹریس کیا گیا۔

آئی جی پولیس نے بتایا کہ یہ ایک ایسا سیریل کلر ہے جس پر کتابیں لکھی جا سکتی ہے، ملزم انتہائی شاطر، چلاک، ذہنی بیمار ہے، ملزم نے دوران تفتیش اتوار کے روز واردات کرنے کے حوالے سے بھی عجیب انکشافات کیے۔

آئی جی نے کہا کہ صوبے میں بھتہ خوری کیلئے کالز کے واقعات بہت پرانے ہیں، تاہم میرے علم میں ایسی بات نہیں ہے کہ وزرا یا اسپیکر صوبائی اسمبلی کو بھتہ خوری کیلئے کوئی موبائل کال آئی ہے،بھتہ خوری میں استعمال ہونے والے بین الاقوامی سمز کا ذکر کیا۔

انہوں نے بتایا کہ بھتہ خوری کیلئے انٹرنیشنل نمبرز استعمال کیے جاتے ہیں، جس میں زیادہ تر افغان سمز یا یو اے ای اور سعودی کی سمز سامنے آئی ہیں، جب کہ اس سلسلے میں وزارت خارجہ سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔ بھتہ خوروں کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے محکمہ انسداد دہشت گردی کو آپریشن کی ہدایت کی گئی اور کافی لوگوں کو حراست میں لیا گیا۔
 
براے مہربانی اس کو ذہنی بیمار مت کہیں آپ کے کہے ہوے الفاظ اس کا وکیل اچک کر سزاے موت سے بچا سکتا ہے ویسے بھی ہر مجرم ذہنی بیمار ہوتا ہے تبھی تو جرم کرتا ہے ورنہ وہ مزدور جو گھر سے رومال میں دو روٹیاں باندھ کر نکلتے ہیں اور سارا دن اینٹیں ڈھو کر رزق کماتے ہیں وہ کیوں نہیں جرم کرلیتے؟
میں حیران ہوں قصور کا عمران قادری ہو یا پشاور کا سہیل یہ اپنے گھٹنے تک آنے والی بچی کو ریپ اور قتل کرکے کیسے آرام سے پھرتے ہیں مزے کرتے ہیں کھانے کھاتے اور لوگوں سے تعلقات نبھاتے ہیں
یہ چالاک مجرم ہیں ذہنی مریض ہرگز نہیں۔ عمران قادری تو زینب کو ریپ اور قتل کرنے کے بعد سیدھا لبیک کے جلسے میں گیاتھا اسٹیج سے اس کے آنے پر نعرے مارے گئے اور اسٹیج پر جاکر اس نے لبیک لبیک لبیک یارسول اللہ کے جنونی نعرے لگواے۔
اسدن عمران قادری نے زیادہ ہی جذباتی ہو کر نعرے لگواے تھے۔ ایسے بہروپیوں کو پکڑنا بہت مشکل ہوتا ہے شکر ہے سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید فرینزک طریقہ کار کی وجہ سے ایسے مجرم پکڑے جاتے ہیں
میں نے اس پر دو دن پہلے تھریڈ بنایا تھا اور مجھے خوشی ہے کہ آج پشاور پولیس کو خراج تحسین پیش کررہا ہوں
آپ ایسی ہی کارکردگی دکھاتے رہو تو کسی کو تنقید کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی اللہ کرے وہ وقت بھی آے جب ترقی یافتہ ملکوں کی طرح جرم ہونے کے ایک گھنٹے بعد ہی پولیس کو مجرم کا پتا چل جایا کرے اس کیلئے ہر پاکستانی کا کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا اس کا بلڈ اور ڈی این اے ریکارڈ ہونا ضروری ہے
​
 
Zehni bemar nahi jinsi drinda hai soor