Advertisement

خیبرپختونخوا میں مال غنیمت کو لوٹ مار لکھنے پر درسی کتب واپس لینے کا حکم

خیبرپختونخوا میں مال غنیمت کو لوٹ مار لکھنے پر درسی کتب واپس لینے کا حکم

1189301-418164062.jpg



پشاور ہائی کورٹ نے اسلامیات کی کتابوں میں مال غنیمت کو لوٹ مار لکھنے کے خلاف دائر رٹ کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے بتایا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے چوتھی اور نویں جماعت کی اسلامیات کی کتابوں میں مال غنیمت کو لوٹ مار لکھا ہے۔

جسٹس قیصر رشید نے ذمہ دار افراد کے خلاف برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ خود کو مسلمان کہتے ہیں اور نصاب میں الفاظ کا خیال تک نہیں رکھتے۔ عدالت نے خیبرپختونخوا کے سیکرٹری تعلیم اور ٹیکسٹ بک بورڈ کو فوری طلب کیا جس پر صوبائی سیکرٹری تعلیم پیش ہوئے۔

عدالت نے مذکورہ کتابوں میں قرآنی آیات کا ترجمہ فوری طور پر درست کرنے اور طلبا کے پاس پہلے سے موجود ان کتابوں کو واپس لینے کا حکم جاری کردیا۔

جسٹس قیصر رشید نے سیکرٹری تعلیم سے کہا کہ آپ لوگ نئی نسل کو تباہ اور ذہنوں کو آلودہ کررہے ہیں، آپ کس کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں، کیوں نہ اس جرم کے مرتکب افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے اس معاملے پر 10 جولائی کو وفاقی سیکرٹری تعلیم کو بھی طلب کرلیا۔



​
 
Advertisement
Advertisement
ان کی اپنی گستاخیاں کا تو یہ حال ہے مگر دوسری طرف مشال حسین جیسے معصوم لوگوں کے قاتلوں کی سپورٹ بھی کرتے ہیں ، کے پی کا سارا نصاب چیک کیا جانا چاہئے کیونکہ جماعت اسلامی کا وزیر تعلیم پانچ سال میں معلوم نہیں کتنا گند بکھیر چکا ہو​
 
آخر یہ کتاب کسی گدھے مصنف نے بھی لکھی ہوگی کیوں نہیں اس مصنف نما گدھے کی گوشمالی کی جاتی؟