خیبرپختونخوا حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو خوشخبری سنادی,کے پی حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کو ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تجدید کی سہولت فراہم کردی, اب اورسیز پاکستانی ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کیلیے متعلقہ سفارتخانے کے توسط سے بذریعہ ای میل درخواستیں دے سکتے ہیں ۔
اس حوالے سے ٹریفک پولیس خیبر پختونخوا نے وزارت خارجہ کو مراسلہ ارسال کردیا، پاکستانی سفارتی مشنز کی جانب سے کے پی حکومت کے اقدام کو سراہا گیا,دستاویزات کے نقول کی تصدیق کے بعد درخواستگزار کو تجدیدی ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء کیاجائےگا اور تجدیدی ڈرائیونگ لائسنس درخواست گزار کے نامزد کردہ مقامی شخص کے حوالے کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہےکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں اور ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تجدید کی سہولت سمندر پار پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ لائسنس کی آن لائن تجدید سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو وقت اور وسائل کی بچت ہو گی۔
دوسری جانب اوورسیز پاکستانی اور غیرملکی شہری پاکستان آمد کے بعد چار مہینے تک اپنا موبائل بغیر کسی ٹیکس یا ڈیوٹی کے رجسڑڈ کروا کے استعمال کر سکتے ہیں,گزشتہ سال مارچ میں حکومت پاکستان نے اوورسیز پاکستانیوں اور غیرملکی شہریوں کو چار ماہ تک موبائل فون بغیر پی ٹی اے ٹیکس استعمال کرنے کی اجازت دے دی تھی۔
موبائل فون کو بلاک کرنے سے متعلق اوورسیز پاکستانیوں اور غیرملکی شہریوں کے خدشات کو دور کرنے کے لیے ایف بی آر اور پی ٹی اے نے ایف آئی اے اور موبائل فون آپریٹر کے اشتراک سے عارضی رجسٹریشن کا ایک نیا نظام متعارف کرایا تھا,یہ نیا نظام ان اوورسیز پاکستانیوں اور غیرملکی شہریوں کے لیے بنایا گیا ہے جو اپنے موبائل ڈیوائسز پاکستان میں نہیں رکھنا چاہتے اور ان پر صرف ایک موبائل فون قابل اطلاق ہے.
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/gandapu1h1h113.jpg
Advertisement





