Advertisement

خواجہ آصف کی علیم خان اور محسن نقوی پر تنقید

Loading X post…
Open original post on X

علیم خان نےمری سےمظفرآبادسڑک نہ بنانےپرحکومت پرتنقیدکی،لیکن ڈھائی سال سےکمیونیکیشن منسٹر ہونےکےباوجود کابینہ میں ایک دفعہ بھی اُس سڑک پر بات نہیں کی،وہ مطمئن نہیں تو استعفادےدیں،یہ نہیں ہوسکتا کہ اقتدارکےمزےبھی اٹھائیں اورتنقیدبھی کریں۔خواجہ آصف

Loading X post…
Open original post on X
وزیر دفاع خواجہ آصف نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے نظام کی "کسمپرسی" سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ذاتی طور پر ان کے خیالات سے کم و بیش اتفاق کرتے ہیں، تاہم اگر نظام میں حقیقی اور بنیادی تبدیلی لانی ہے تو اس کا آئینی فورم پارلیمنٹ اور کابینہ ہیں۔


خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا کہ محسن نقوی خود ایک بااختیار شخصیت ہیں اور وہ بھی ایک سیاسی کارکن کی حیثیت سے محسوس کرتے ہیں کہ نظام کا ارتقائی عمل (ایوولوشن) دہائیوں سے گروہی اور ذاتی مفادات کے تابع رہا ہے، جسے ان مفادات سے آزاد کرانے کی ضرورت ہے۔


انہوں نے کہا کہ اگر نظام کو مضبوط کرنا اور بنیادی تبدیلی لانا مقصود ہے تو اس معاملے پر پارلیمنٹ، جس کے محسن نقوی بھی رکن ہیں، یا وفاقی کابینہ میں بحث ہونی چاہیے تاکہ ادارے مضبوط ہوں اور تبدیلی آئینی عمل کے ذریعے آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کابینہ کے ایک اہم اور معتبر رکن ہیں، تاہم وہ پارلیمنٹ اور کابینہ کے اجلاسوں میں کم ہی شرکت کرتے ہیں۔


وزیر دفاع نے کہا کہ پارلیمنٹ اور کابینہ جیسے آئینی اداروں کو غیر مؤثر بنا کر ملک کی تاجر برادری کو مدعو کرکے ایسے اہم معاملات پر گفتگو کرنے سے وہ اثر پیدا نہیں ہوتا جو متعلقہ آئینی فورمز پر بات کرنے سے حاصل ہو سکتا ہے۔


خواجہ آصف نے کہا کہ محسن نقوی گزشتہ ساڑھے تین برس سے نظام کے انتہائی طاقتور عہدوں پر فائز ہیں، اگر وہ چاہتے تو اس عرصے میں بھی نظام کی تبدیلی کے لیے پیش رفت کر سکتے تھے، تاہم انہوں نے کہا کہ "دیر آید، درست آید"۔


انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر نے نیشنل ایکشن پلان کے 13 نکات کا ذکر کیا تھا، جن میں سے ایک نکتے پر، جو مسلح افواج کی ذمہ داری تھا، جانوں کی قربانیوں کے ساتھ عمل درآمد کیا جا رہا ہے، جبکہ باقی 12 نکات وزارت داخلہ کی ذمہ داری ہیں، جن پر ابھی تک عمل درآمد نہیں ہو سکا۔


خواجہ آصف نے محسن نقوی پر زور دیا کہ وہ نظام میں تبدیلی کا آغاز نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد اور اپنی وزارت سے کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف تاجر برادری ہی نہیں بلکہ پوری قوم اس حوالے سے ان کے ساتھ ہوگی۔
Loading X post…
Open original post on X
Loading X post…
Open original post on X
​
 
Last edited: