Advertisement

خواتین پر تشدد کے10ہزارسےزائدواقعات،زیادتی کے کیسز میں فیصل آبادسرفہرست

7wowoovilannce.png

سال 2023 میں خواتین پر تشدد ، زیادتی، اغوا ء اور غیرت کے نام پر قتل کے مقدمات کےحوالے سے اعدادوشمار سامنے آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن(ایس ایس ڈی او) کی جانب سے جاری کردہ تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2023 میں خواتین پرتشدد مقدمات کی تعداد10ہزار 201 تک پہنچ گئی ہے، اس سال پرتشدد مقدمات کی تعداد میں 2022 کی نسبت16 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال میں کیسز کی تعداد8ہزار787 تھی۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب کے تقریبا تمام اضلاع میں خواتین پر تشدد کے مقدمات سامنے آئے ہیں، تاہم لاہور میں کیسز کی تعداد تمام اضلاع سے زیادہ ہے،لاہور میں کیسز کی تعداد1464 رہی جس کے بعد شیخوپورہ میں 1ہزار198 اور قصور میں 877 کیسز ریکارڈ کیے گئے۔

پنجاب میں جنسی زیادتی کے واقعات میں بھی گزشتہ سالو ں کے مقابلے میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 2023 میں ریپ کے6ہزار624 کیسز ریکارڈ کیے گئے، 2022 میں یہ کیسز5890 تھے، ریپ کے کیسز میں سب سے متاثرہ ضلع فیصل آباد رہا جہاں خواتین کے ریپ کے728 مقدمات رپورٹ ہوئے۔

اسی کے بعد لاہور میں ریپ کے 721، سرگودھا میں 398 مقدمات رپورٹ ہوئے، خواتین کے اغوا کے حوالے سے لاہور میں 136، فیصل آباد میں 30 اور وہاڑی میں 26 مقدمات درج ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق سندھ میں 2023 کے دوران ہر ہفتے میں اوسط تقریبا 26 خواتین کے اغوا کے مقدمات ریکارڈ کیےگئے،سال میں ہر ماہ کے دوران اوسط 13 خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا، 2023 میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی خواتین کی تعداد136 رہی۔