- Joined
- Feb 10, 2020
- Posts
- 6,444
- Reaction score
- 5,189
- Points
- 178
Loading X post…
Open original post on Xمیری والدہ (نورین نیازی) اور خالاؤں کی خیریت کے بارے میں افواہوں کے سلسلے میں بیان:
27 ستمبر 2026
بحیثیت خاندان ہم اپنی والدہ نورین نیازی اور خالاؤں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے حوالے سے شدید پریشان ہیں، جنہیں کوٹ لکھپت جیل، لاہور میں غیر قانونی طور پر قید اور حراست میں رکھا گیا ہے۔ ان کی گرفتاری کے بعد سے ہمیں ان تک رسائی نہیں دی گئی اور تشویشناک بات یہ ہے کہ ان کے کسی بھی وکیل کو بھی ان سے ملنے یا بات چیت کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
ان تک براہ راست رسائی نہ ہونے کی وجہ سے، ہمارے پاس اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے کہ ہم ان کی خیریت کے بارے میں گردش کرنے والی افواہوں اور رپورٹوں کی آزادانہ تصدیق کر سکیں۔
یہ خواتین عمر کے اس حصے میں ہیں جہاں انہیں باقائدگی سے طبی سہولیات اور روزانہ ادویات کی ضرورت ہوتی ہے،۔ ہمارے خاندان کو یہ جاننے کا بنیادی حق حاصل ہے کہ وہ خیریت سے ہیں، انہیں مطلوبہ سہولیات میسر ہیں اور ان کے ساتھ انسانی سلوک کیا جا رہا ہے۔
ہم یہ سب اس سے پہلے اپنے ماموں عمران خان کے معاملے میں بھی دیکھ چکے ہیں۔ جب ان کے خاندان اور وکلاء کو ان تک رسائی سے روکا گیا تو ان کی صحت کے بارے میں آئے دن نت نئی افواہیں اور متضاد خبریں گردش کرتی رہیں۔ جب تک ان کی حالت کا علم ہوا، ان کی بینائی کو پہلے ہی شدید نقصان پہنچ چکا تھا۔
ہم صرف اس چیز کا مطالبہ کر رہے ہیں جو کہ ایک انسان کا بنیادی اور لازمی حق ہونا چاہیے، یعنی ہماری والدہ اور خالاؤں تک رسائی۔ ان کے اہل خانہ اور وکلاء کو ان سے ملنے، بات کرنے اور خود یہ دیکھنے کی اجازت دی جائے کہ وہ حفاظت سے ہیں اور انہیں وہ تمام طبی سہولیات مل رہی ہے جس کی انہیں ضرورت ہے۔
حاجرہ نیازی
دختر نورین نیازی
Loading X post…
Open original post on X





