Advertisement

خاتون سینیٹرکونشہ آور مشروب پلا کرجنسی زیادتی کی کوشش،ساتھی سینیٹر گرفتار

1frencshsenotisjkjsk.png


فرانس کے سینیٹر نے خاتون سینیٹر کو نہ بخشا، فرانس میں 66 سالہ سینیٹر جوئل گوریو کو خاتون سینیٹر پر جنسی حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا جب کہ ان کی جماعت نے رکنیت بھی معطل کردی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سینیئر سیاست دان جوئل گوریو نے اپنے گھر میں ایک دعوت پر خاتون سینیٹر 46 سالہ سینڈرین جوسو کو جنسی زیادتی کی نیت سے نشہ آور مشروب پلایا تھا۔

خاتون سینیٹر نے الزام عائد کیا کا مشروب پینے کے بعد میری طبیعت بگڑ گئی اور میں نے مکمل طور پر بے ہوش ہونے سے قبل وہاں سے بھاگ نکلی۔ تاہم اپنے گھر پہنچ کر میں بے ہوش ہوگئی تھی۔

خاتون سینیٹر کی شکایت پر پولیس نے سینیٹر جوئل گوریو کو حراست میں لے لیا, تفتیش میں یہ ثابت ہوگیا کہ سینیٹر جوئل گوریو وقوعہ کے وقت نشے میں تھے اور خاتون کے مشروب میں بھی منشیات ملائی تھی۔


پولیس نے سینیٹر جوئل گوریو کو 48 گھنٹے کے بعد ضمانت پر چھوڑ دیا تاہم انھیں عدالت کی نگرانی میں رکھا جائے گا اور وہ تفتیش مکمل ہونے تک خاتون سینیٹر سمیت کسی بھی گواہ سے رابطہ نہیں کرسکیں گے سینیٹر جوئل گوریو کی رکنیت بھی معطل کردی۔

اس سے قبل جولائی میں مانچسٹر سٹی کے سابق فٹبالر بینجمن مینڈی کو ایک خاتون کے ساتھ زیادتی اور دوسری کے ساتھ زیادتی کی کوشش کے الزامات سے بری کر دیا گیا تھا۔

28 سالہ نوجوان کھلاڑی پر اکتوبر 2020 میں موٹرم سینٹ اینڈریو، چیشائر میں اس کی چار ملین پاؤنڈ مالیت کی حویلی میں ایک 24 سالہ خاتون پر جنسی حملہ کرنے کا الزام تھا۔

مسٹر مینڈی پر 29 سال کی ایک اور خاتون کے ساتھ زیادتی کی کوشش کا بھی الزام تھا، جس کا کہنا تھا کہ اس نے مینڈی نے دو سال قبل اپنے گھر میں اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ بھی کی تھی۔

یہ فیصلہ رواں سال جنوری میں پہلے مقدمے میں عصمت دری کے چھ الزامات سے بری ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔

چیسٹر کراؤن کورٹ میں تین ہفتے تک جاری رہنے والے مقدمے کے بعد جیوری نے مینڈی کو بے قصور قرار دینے کا فیصلہ پڑھ کر سنایا تو فرانس کا بین الاقوامی فٹبالر رو پڑا۔

چھ مردوں اور چھ خواتین کی جیوری نے نتیجے پر پہنچنے سے پہلے تقریباً تین گھنٹے اور 15 منٹ تک تفصیلی بحث اور غور کیا,جج سٹیون ایوریٹ نے فیصلہ پڑھ کر سناتے ہوئے کہا کہ ’مسٹر مینڈی کو الزامات سے بری کیا جاتا ہے۔

نوجوان فٹبالر جس کا مانچسٹر سٹی کے ساتھ معاہدہ رواں ماہ ختم ہو گیا تھا، پر اس سے قبل چار نوجوان خواتین یا نوعمروں سے عصمت دری کے چھ الزامات اور جنسی زیادتی کا ایک الزام عائد کیا گیا تھا اور وہ اُن سب میں بری کر دیے گئے تھے۔

لیکن ججز عصمت دری اور عصمت دری کی کوشش کے دو الزامات پر فیصلے تک پہنچنے میں ناکام رہے، جس سے دوبارہ مقدمے کی سماعت شروع ہوئی۔

استغاثہ کے وکیل بینجمن اینا نے دعویٰ کیا کہ فٹبالر نے اپنے گھر پر پارٹیوں کا لطف لیا اور دو مواقع پر خواتین مہمانوں کا ’فائدہ اٹھایا‘، جب کہ ان کی دولت اور مشہور شخصیت کی حیثیت نے انہیں ایک ایسے آدمی میں تبدیل کر دیا جسے ’نہیں‘ سُننے کی عادت نہ تھی۔

مقدمے میں بتایا گیا کہ پہلی شکایت کنندہ، خاتون اے، ایک 29 سالہ طالبہ، پہلی بار مسٹر مینڈی سے بارسلونا کے ایک نائٹ کلب میں 2017 کے اواخر میں ملی تھی اور وہ اپنے ایک دوست کے ساتھ مباشرت کر چکی تھی۔
 
یہ مقدمہ تو اصل میں نانی چار سو بیس اینڈ ٹبر نے صفدر پر کرنا تھا لیکن انہوں نے مک مکا کر لیا اگر یہ فرانسیسی سینیٹر غیرت مند گنجوں سے رابطہ کر لیتا تو اس انجام سے دوچار نہ ہوتا
 
ain kafir ghustakhoo main itni ghairat hy or hum "Muslims" main 2 takay ki ghairat nahi

child molestation rape hony pr koi kuch nahi krta koi hukumat wala

yea baygharat PLMN PPP JUIF JI MQM suub baygharat hain