حکومت پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر کے قرض کو رول اوور کرنے کی درخواست دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے یو اے ای کو 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی درخواست کی ، 2 ارب میں سے ایک ارب17 جنوری جبکہ 1 ارب23 جنوری کو میچور ہورہے ہیں، درخواست نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی جانب سے صدر یو اے ای کو لکھے گئے خط میں کی گئی ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق نگراں وزیراعظم نے صدر یو اے ای کو قرض رول اوور کی درخواست دی ہے،2 ارب ڈالر کا یو اے ای کا ڈپازٹ جلد رول اوور ہونے کا امکان ہے جس کیلئے وزیراعظم آفس اور وزارت خزانہ کے درمیان بات چیت جاری ہے۔
خیال رہے کہ یو اے ای کی جانب سے مجموعی طور پر پاکستان کے اسٹیٹ بینک میں 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ رکھوائے ہوئے ہیں، جن میں سے ایک ارب ڈالر17 جنوری جبکہ1 ارب ڈالر 23 جنوری کو میچور ہورہے ہیں۔
if true this will be remembered as a goodwill gesture of Emirati brothers after our failed attempt to lure them for a tip after providing them Uber Service few years ago
if true this will be remembered as a goodwill gesture of Emirati brothers after our failed attempt to lure them for a tip after providing them Uber Service few years ago