اسلام آباد ایئرپورٹ 12 اگست تک آؤٹ سورس کرنے کا امکان سامنے آگیا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسٹیک ہولڈرز سے کہا کہ وہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے آپریشنز کو آؤٹ سورس کرنے کے لیے 12 اگست تک تمام رسمی کارروائیوں کو حتمی شکل دے دیں۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ نے ایئر پورٹ آپریشنز آؤٹ سورسنگ کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی،ذارئع کے مطابق کمیٹی نے واضح ہدایات دیں کہ اسلام آباد انٹرنیشنل آؤٹ سورسنگ کے لیے ضروری طریقہ کار کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔
وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے اسٹیک ہولڈرز سے کہا وہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے آپریشنز کو آؤٹ سورس کرنے کے لیے 12 اگست تک تمام رسمی کارروائیوں کو حتمی شکل دے دیں،اجلاس میں اسحاق ڈار نے سول ایوی ایشن قوانین میں ترامیم اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی تنظیم نو کے منصوبے کو حتمی شکل دینے کے لیے متعلقہ محکموں کو ڈیڈ لائن بھی دی۔
یہ ترامیم پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی، پی آئی اے اور ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس کے کاموں کو علیحدہ کرنے کے لیے کی جارہی ہیں، ترامیم کا مقصد آرڈیننس نافذ کرکے ان اداروں کی ایک جیسی ذمہ داریوں کا خاتمہ ہے۔
وزیر خزانہ نے جولائی کے اختتام سے قبل پارلیمنٹ سے ترامیم کی منظوری حاصل کرنے پر زور دیا،عالمی ایوی ایشن ریگولیٹرز کو اگست میں پی آئی اے کی امریکا، برطانیہ اور یورپ کے لیے پروازوں کی بحالی کے لیے ضروری آپریشنل سسٹمز اور معیارات کی زمینی جانچ کے لیے انسپکٹرز بھیج سکے گی، اس ڈیڈ لائن کو پورا کرنے میں ناکامی کے نتیجے میں انسپکشنز ہونے میں ایک سال کی تاخیر ہوجائے گی۔
پائلٹس کی پروفیشنل ڈگریوں اور طیاروں کے حفاظتی معیارات سے متعلق تنازع کے بعد ان ممالک کے لیے پی آئی اے کی پروازیں 2020 سے معطل ہیں۔
وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی وزیر برائے ہوا بازی و ریلوے خواجہ سعد رفیق، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ، سیکریٹری ایوی ایشن ڈویژن، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے سی ای او، پی سی اے اے کے ڈائریکٹر جنرل، آئی ایف سی کے نمائندے اور دیگر سرکاری حکام نے بھی شرکت کی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3ishahairportjaldazjald.jpg
Advertisement





