Advertisement

حکومت کا توہین عدالت سےمتعلق قانون میں تبدیلی کرنے پر غور،ذرائع

12%D8%AA%DB%81%DA%BE%D8%B9%D8%B9%D8%B9%D9%86%D8%A7%D8%AF%D8%A7%D9%84%D8%A7%D8%AA%D8%A7%D9%86%D9%88%D9%86%D9%88.jpg

وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے از خود نوٹس اختیارات کے بعد توہین عدالت کے قانون میں بھی تبدیلیوں کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

خبررساں ادارے اے آروائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے توہین عدالت سے متعلق قانون کو تبدیل کرنے کیلئےوزارت قانون کو آئین کے آرٹیکل 204 کے تحت ترمیم پیش کرنے کی ہدایت دیدی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق وزارت قانون کی جانب سے تیار کردہ بل پارلیمنٹ سے منظور کروایا جائے گا، ذرائع کا دعویٰ ہے کہ الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں فنڈز کی فراہمی اور سیکیورٹی نا دینے کے بعد حکومت نے توہین عدالت سے بچنے کیلئے قانون میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔

Loading X post…
Open original post on X

وزارت قانون کے مطابق آئین کے آرٹیکل 204 میں توہین عدالت سے متعلق اختیارات واضح کیے گئے ہیں، پارلیمنٹ دو تہائی اکثریت سے توہین عدالت کے قانون میں تبدیلی کرسکتی ہے۔

یادرہے کہ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کروانے کا حکم دیتے ہوئے وفاقی حکومت کو 10 اپریل تک الیکشن کمیشن کو 21 ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے کی ہدایات دی تھیں، الیکشن کمیشن کو فنڈز کی دستیابی سے متعلق 11 اپریل کو سپریم کورٹ میں جواب جمع کروانا ہے۔
 
Hokomat ki bund patt choki hai. Elections se farar ab momkin nhi Chahe yeh bandial ka Lun hi kyun na chus le lekin elections inko karwane hongey
 
Advertisement
یلئےوزارت قانون کو آئین کے آرٹیکل 204 کے تحت ترمیم پیش کرنے کی ہدایت دیدی گئی ہیں

انکا واقعی دماغ خراب ہو چکا ہے ۔۔ ایک سادہ قانون تو پاس نہیں کر سکتے جسکے لیے بمشکل 172 لوگ پورے نہیں کر سکتے ، اب آئین کے پیچھے پڑ گئے۔۔۔ جسمیں ترمیم کے لیے 226 ارکان کے ووٹ چاہیے۔۔