Advertisement

حکومت کا ایک سال کے اندر پی آئی اے سمیت 10 اداروں کی نجکاری کا فیصلہ

07134432db492e5.jpg


حکومت نے 5 سال میں 24 اداروں کی مرحلہ وار نجکاری کا فیصلہ کیا ہے، پہلے مرحلے میں ایک سال کے اندر
پی آئی اے، روز ویلٹ ہوٹل اور فرسٹ وومن بینک سمیت 10 اداروں کی نجکاری کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

ڈان نیوز کے مطابق حکومت نے 24 سرکاری اداروں کی نجکاری کے لیے گزشتہ سال مرتب کی گئی فہرست قومی اسمبلی میں پیش کردی۔

وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کی جانب سے پیش کردہ تحریری جواب کے مطابق اداروں کی نجکاری 3 مراحل میں کی جائے گی، نجکاری پہلے مرحلے میں ایک سال کے اندر پی آئی اے، روز ویلٹ ہوٹل، فرسٹ وومن بینک سمیت 10 اداروں کی نجکاری کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

تحریری جواب کے مطابق ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن اور زرعی ترقیاتی بینک بھی نجکاری کے پہلے مرحلے کی فہرست میں شامل ہیں۔

تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ دوسرے مرحلے میں 3 سال کے اندر 13اداروں کی نجکاری کی جائے گی جبکہ تیسرے مرحلے میں 5 سال کے اندر پوسٹل لائف انشورنس کمپنی کی نجکاری کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

عبدالعلیم خان نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں آئیسکو سمیت 3 ڈسکوز کی نجکاری بھی کی جائے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں اسٹیٹ لائف انشورنس، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن اور 4 جینکوز کی نجکاری کی جائے گی، دوسرے مرحلے میں لیسکو سمیت 6 ڈسکوز کی نجکاری کی جائے گی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ سال پی آئی اے کی نجکاری کی کوشش کی تھی جو کامیابی نہیں ہوئی تھی،گزشتہ سال توقع سے انتہائی کم بولی لگنے پر نجکاری بورڈ نے قومی ایئرلائن کی نجکاری کے لیے موصول ہونے والے بولیاں مسترد کردی تھیں۔

یاد رہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کے لیے گزشتہ سال 31 اکتوبر کو بولی کھولی گئی تھی اور قومی ایئر لائن کے 60 فیصد حصص کی نجکاری کے لیے 85 ارب روپے کی خواہاں حکومت کو صرف 10 ارب روپے کی بولی موصول ہوئی تھی جو منظور نہیں کی گئی تھی۔


Source
Loading X post…
Open original post on X
​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
بکواس در بکواس در بکواس۔

اس سال کے بجٹ میں نجکاری سے حاصل ہونے والا ٹارگٹ ہی پچاسی ارب روپے رکھا ہے
​

 
Only a few weeks ago, the corrupt & shameless Patwaris were in a frenzy because PIA was profitable and the UK government had permitted them to run their services.

A confused Patwari. 😂😁
Sad Cry GIF by MOODMAN
 
Please give this country to UK or India on contract even to Banladesh .... daily living will be much better than it is today
Patwari instead of giving: Why not get freedom from haraam kors and make Pakistan. Instead giving up. There is thief’s in other Couhtries but public don’t sit at home they come out and protest and protect good leaders like in turkey people came out and lied under tanks.