Advertisement

حکومت کاریٹائرڈ جج کے بجائے ریٹائرڈ بیورو کریٹ کو چیئرمین نیب لگانےکافیصلہ

nabb.jpg


اسلام آباد : حکومت نے ریٹائرڈ جج کے بجائے ریٹائرڈ بیورو کریٹ کوچیئرمین نیب لگانے کا فیصلہ کرلیا ، ابتدائی طور پر فواد حسن فواد، نیب قمر الزماں اور بشیر میمن کے نام پر غور کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین قومی احتساب بیورو کی تعیناتی کے معاملے پر مشاورت شروع کردی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف سے اپوزیشن لیڈرراجہ ریاض کی ملاقات ہوئی۔


ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے چیئرمین نیب کےلیے مختلف ناموں پر غور کیا، ابتدائی طور پر تین ناموں پر مشاورت کی گئی ہے۔ذرائع نے کہا ہے کہ حکومت نے ریٹائرڈ جج کے بجائے ریٹائرڈ بیورو کریٹ کو چیئرمین لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے ، سابق بیورو کریٹ فواد حسن فواد،سابق چیئرمین نیب قمر الزماں اور سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے نام پر غور کیا جارہا ہے۔

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کا ان ناموں پر اتحادیوں سے مشاورت پر اتفاق کیا گیا ، ،اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ 2جون سے پہلے چیئرمین نیب کا تقرر کرلیں گے، ابھی نام فائنل نہیں تاہم سب عزت دار لوگ ہیں۔


Source ​
 
Last edited:
Advertisement
resign jab accept nahee hoe tu PTI walee khan hein ise opposition leader ko tu hataoo warna baad mein phir rotee rahein gee
 


سپریم کورٹ انکے فائنل کیے ہوئے نام کو قلم کی سیاہی سوکھنے سے پہلے اڑا دے گی
فواد اور میمن خیر سے نیب کے ملزم ہیں جبکہ قمر الزمان پرانا چیئرمین نیب ہے جس نے حدیبیہ پیپر ملز کے کیس میں سپریم کورٹ کے کہنے پر بھی کہ ان شریفوں کے خلاف مقدمات بناؤ تو اس نے بھری عدالت میں کہہ دیا تھا کہ میں نہیں بناؤں گا . پانامہ کیس میں بھی گنجے کی طرفداری کرتا رہا تھا اور جسٹس عظمت سعید شیخ نے اسکے خلاف بہت سخت ریمارکس دیے تھے

سانوں کی، خود ہی سپریم کورٹ میں ذلیل ہونگے
​
 
Advertisement
It makes no ****** difference, the previous guys have been their lackeys and so will this one. No one gets prosecuted and no one gets convicted.