Advertisement

حکومتی پیشکش قبول کرنے پر چودھری برادران میں اختلافات کی خبریں،وضاحت آ گئی

9cbrpthersikhtalaf.jpg

پاکستان مسلم لیگ ق کی قیادت چوہدری برادران میں حکومت یا اپوزیشن کا ساتھ دینے کے معاملے پر اختلافات کی خبریں گردش کررہی ہیں،تا ہم چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے نے ان خبروں کی تردید کردی ہے۔

خبررساں ادارے کی جانب سے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ چوہدری پرویز الہیٰ کی جانب سے حکومتی وزارت اعلی کی پیشکش قبول کرنے پر ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور وہ پرویز الہیٰ کے اس فیصلے سے خوش نظر نہیں آرہے۔


رپورٹ کے مطابق ق لیگی ذرائع نے بتایا ہے کہ اس وقت چوہدری شجاعت حسین کے گھر پر ہی چوہدری خاندان کا ایک بند کمرہ اجلاس جاری ہے ، اجلاس میں چوہدری شجاعت حسین ان کے بیٹے چوہدری سالک، چوہدری پرویز الہیٰ اور ان کے بیٹے مونس الہیٰ شریک ہیں۔

دوسری جانب چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری سالک نے خاندان اور پارٹی میں اختلاف کی خبروں کو یکسر مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ جماعت اور خاندان میں کوئی ٹوٹ پھوٹ نہیں ہے اورایسی خبروں میں کوئی صداقت بھی نہیں ہے۔

ق لیگ کے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے بھی پرویز الہیٰ کے اس فیصلے کے بعد اپنی وزارت سے استعفیٰ دیدیا ہے،انہوں نے اپنا استعفیٰ پارٹی سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی منظوری کےبعد وزیراعظم کو بھجوایا ہے۔

اس حوالے سے مونس الہیٰ کاکہنا ہےکہ امیدہے طارق بشیر چیمہ پارٹی کے ساتھ رہیں گے اور ہم انہیں منانے کیلئےکامیاب ہوجائیں گے۔
 

کسی زمانے میں ملک پر سمجھدار لوگ حکمران تھے۔۔۔ جب سرکاری طور پر50 کی دہائی میں طوائفیں اور صحافی ایک ہی کیٹیگری میں تھے
FK-F-mwXEAMIWBS
 
Advertisement