Advertisement

حکومتی دعووں کے باوجود چینی کی قیمت 200 روپے فی کلو پر برقرار

sugar-647_101617045117.jpeg


حکومتی دعوؤں، چینی کی درآمدات کی اجازت اور قیمتوں کے تعین کے باوجود ملک میں چینی کی قیمت عام شہری کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔ کراچی، اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہری سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں جہاں فی کلو قیمت 200 روپے تک برقرار ہے۔


وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں چینی کی اوسط قیمت 188 روپے 4 پیسے فی کلو پر آ گئی ہے، جو گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں محض 40 پیسے فی کلو کی معمولی کمی ظاہر کرتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کراچی، اسلام آباد اور راولپنڈی میں چینی کی قیمت سب سے زیادہ 200 روپے فی کلو تک ریکارڈ کی گئی ہے۔


ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک سال قبل ملک میں چینی کی اوسط قیمت 147 روپے 18 پیسے فی کلو تھی، جس کے مقابلے میں موجودہ قیمت میں تقریباً 41 روپے فی کلو کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔


یاد رہے کہ حالیہ مہینوں میں حکومت پاکستان اور پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا، جس کے تحت چینی کی ایکس مل قیمت میں اگلے تین ماہ تک ہر مہینے دو روپے فی کلو کے حساب سے اضافے پر اتفاق کیا گیا تھا۔


اس معاہدے کے مطابق 15 جولائی 2025 سے ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو، 15 اگست سے 167 روپے، 15 ستمبر سے 169 روپے اور 15 اکتوبر 2025 سے 171 روپے فی کلو مقرر کی جائے گی۔


اس کے باوجود مارکیٹ میں چینی کی اصل قیمت میں نمایاں کمی نہیں آ سکی اور صارفین بدستور مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔
Loading X post…
Open original post on X
Loading X post…
Open original post on X
Loading X post…
Open original post on X
 
Last edited by a moderator: