ایک ہفتے کے دوران آٹے کے 20 کلو تھیلو کی قیمت میں 106 روپے 85 پیسے کا اضافہ ہوا: ادارہ شماریات
وفاقی ادارہ شماریات کی طرف سے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کر دیئے گئے ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق عیدالاضحی گزرنے کے بعد پاکستان میں پچھلے ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.70 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی میں اضافہ کی مجموعی شرح 28.55 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
پچھلے ایک ہفتے میں 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ 17 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا اور 10 اشیائے ضروری سستی ہوئیں۔
ادارہ شمارت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 23 روپے 15 پیسے (42 فیصد)، پیاز کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 16 پیسے (8.70)فیصد، آلو فی کلو 4 روپے 16 پیسے (4.79 فیصد) اور گندم کے آٹے کی قیمت میں 4 فیصد اضافہ ہوا۔ ڈیزل کی قیمت میں 2.95فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ چائے کی قیمت میں 102 فیصد، چاول 77 فیصد مہنگے ہوئے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں چینی کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 44 پیسے (3.48 فیصد )، لہسن فی کلو 6 روپے 48 پیسے مہنگا ہوا، دال ماش فی کلو 5 روپے 95 پیسے، بکرے کا گوشت فی کلو 6 روپے 54 پیسے مہنگاہوا۔ آٹے کے 20 کلو تھیلو کی قیمت میں 106 روپے 85 پیسے (122 فیصد) کا اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق تازہ دودھ فی کلو کی قیمت میں 2 روپے 11 پیسے اضافہ ہوا جبکہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 12 روپے 86 پیسے اضافہ دیکھنے میں آیا۔ ایل پی جی (گھریلو سلنڈر) کی قیمت میں 24 روپے 55 پیسے، گھی کے اڑھائی کلو کاٹن کی قیمت میں 11 روپے 1 پیسے کمی دیکھنے میں آئی جبکہ دال مونگ فی کلو 82 پیسے، دال مسونگ فی کلو 1 روپے 29 پیسے سستی ہوئی۔
مہنگائی پرسینئر لیگی رہنما آصف کرمانی بھی بول پڑے کہا کہ ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی کی شرح میں کمی ( 28.55 فی صد ) کے دعوں کے برعکس بازاروں اور مارکیٹوں میں سبزیوں ، پھلوں اور دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کوئی کمی دیکھنے میں نہیں آئی -صوبائی حکومتیں اور انتظامیہ نوٹس لیں۔
Loading X post…
Open original post on XAdvertisement





