Advertisement

حسینہ واجد کو ائیرلفٹ ملی شہباز شریف کو یہ بھی نہیں ملے گی:امیرجماعت اسلامی

2694709-hafiznaeem-1724919551-102-640x480.jpg


اسلام آباد:
امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو بتانا چاہتا ہوں حسینہ واجد کو تو ائیرلفٹ مل گئی تھی آپ کو یہ بھی نہیں ملے گی۔


جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے بیان میں کہا کہ حکومت نے حالات تو بنگلا دیش جیسے بنا دئیے ہیں تاہم ہم انتشار کی کوئی ایسی صورت نہیں چاہیں گے کہ حکومت کوعوامی ایشوزپر بھاگنے کا موقع مل جائے۔ شہبازشریف کو بتانا چاہتا ہوں حسینہ واجد کو تو ائیرلفٹ مل گئی تھی آپ کو یہ بھی نہیں ملے گی۔

حافظ نعیم الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سے معاہدے کو 21 روز ہوگئے ہیں 45 دن گزریں گے تو حکومت سے ضرور زوردار طریقے سے پوچھیں گے۔ ہم 21 دن بھی گھر نہیں بیٹھے۔ ہمارے دباؤ سے ایک صوبے کی حد تک ہی سہی 14 روپے یونٹ بجلی سستی ہوئی۔ تاجرتنظیموں کو اکٹھا کرنے میں جماعت اسلامی نے اہم کردار ادا کیا۔ ہم نے عوام کو حق دو کا شعور دیا ہے۔ خاندانی سیاست کے بارے میں شعور دیا ہے۔

امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ چند عالمی آئی پیز اپنی جگہ شریف فیملی اپنی آئی پیز کا منافع کم کرے۔ جب آپ اپنی آئی پیز کا پیسہ چھوڑنے کو تیار نہیں تو چین یا کوئی دوسرا ملک کیوں چھوڑے گا۔ اپنی آئی پیز کی کیپیسٹی پیمنٹس ختم کریں گے تو دنیا آپ کو سنجیدہ لے گی۔ پاکستان میں سینکڑوں ارب روپے والی کیپیسٹی پیمنٹس آئی پیز کو بند کریں۔ سب پارٹیوں نے آئی پیز کو فائدہ پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ 18-2017 تک انکم ٹیکس سے استثنیٰ حاصل کرکے اربوں روپے کھائے گئے۔ ہزاروں ارب قوم کا صرف انکم ٹیکس میں کھا گئے ہیں۔ جماعت اسلامی کے علاوہ کوئی اس مسئلے پر بات نہیں کررہا ہے۔ پی پی پی بھی معاشی تباہی کی پوری طرح ذمہ دار ہے۔

Source ​
 
Advertisement

حافظ صاحب رہنے دیں، بہت ہو گئیں بڑھکیں آپ کی بھی، دیکھ لیا آپ کو بھی . کراچی واپس تشریف لے جائیں اور وہاں گلی محلے کی سیاست کریں جسمیں آپ بہت کامیاب ہیں . ملکی سطح کی سیاست کرنا آپ کے بس کی بات نہیں
​
 
چل ہٹ سالا امیر المنافقین۔ اسٹیبلشمنٹ کی جیب کی گھڑی۔
جب چاہیں وہ اس جماعت کو چابی لگا کر سڑک پر چھوڑ دیتے ہیں ۔ چند دن شغل میلے کے بعد واپس جیب میں رکھ لیتے ہیں ۔
 
Advertisement
چل ہٹ سالا امیر المنافقین۔ اسٹیبلشمنٹ کی جیب کی گھڑی۔
جب چاہیں وہ اس جماعت کو چابی لگا کر سڑک پر چھوڑ دیتے ہیں ۔ چند دن شغل میلے کے بعد واپس جیب میں رکھ لیتے ہیں ۔
Gadrri warri kon rakhata hay, ya mobile key taura baj raha hay.
 

حافظ صاحب رہنے دیں، بہت ہو گئیں بڑھکیں آپ کی بھی، دیکھ لیا آپ کو بھی . کراچی واپس تشریف لے جائیں اور وہاں گلی محلے کی سیاست کریں جسمیں آپ بہت کامیاب ہیں . ملکی سطح کی سیاست کرنا آپ کے بس کی بات نہیں ​
Karachi walown na he tou dolatti mar kar nikala hay election main.