- Joined
- Apr 8, 2015
- Posts
- 1,084
- Reaction score
- 3,152
- Points
- 113
حامد خان ، تحریک انصاف،سپریم کورٹ،جج
آئین کے آرٹیکل 187 کے تحت ، سپریم کورٹ کسی بھی مقدمے میں انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے، کوئی بھی احکامات جاری کر سکتی ہے... سپریم کورٹ کسی بھی دستاویز کی طلبی، اور نئی دستاویز تیار کرا سکتی ہے.. سپریم کورٹ کس کی بھی ( شخص) کی حاضری مانگ سکتی ہے..... لہذا نیب چیئرمین باہر چلے گئے ہم کیا کریں... یہ جملہ آئین سے متصادم ہے...اسی جملے پر میں نے اعتراض کیا تھا.. کہ جہاں بھی کسی ادارے کی دستیابی کا مسئلہ آئے وہاں سپریم کورٹ کے پاس طلبی کے اختیارات ہیں... حامد خان کا مسئلہ بہت سادہ ہوا... اور ان پر تنقید بھی کسی حد تک درست ہوئی... دیکھیے الجبرا کا کوئی سوال بظاہر کتنا سادہ کیوں نہ ہو... اور آپ کتنے بھی ذہین کیوں نہ ہوں.. آپکو امتحان میں اسے پراپر سٹپ سےحل کر دیکھانا ہوتا ہے.. تب ہی آپ ذہین تصور ہوں گے... زبانی کلامی الجبرا کا ماہر ہوتا امتحان میں کام نہ آئے گا... تحریک انصاف کو کمرہ عدالت میں بنیادی طور پر دو کام کرنے تھے.. اپنے تحفظات و اعتراضات دلائل سے سامنے رکھنے تھے.. معاملہ مشکوک کرنا تھا ، اور عدالت سے مطالبہ کرنا تھا کہ متعلقہ ادارے سے تحقیقات کرائے.. عدالت آئین کے تحت کرا سکتی ہے..... مگر کہیں حامد خان کمزور رہے، کہیں عدالیہ نے حیران کیا.. حامد خان کی آخری پیشی قدرے بہتر رہی... اس میں انھوں نے اعتراضات دیے...اخباری تراشے ثبوت نہیں ہوتے.. وہ اسی صورت کام آ سکتے ہیں جب آپ کے اعتراضی دلائل مضبوط ہوں... ان اعتراضات کو ان تراشوں اور وڈیو کے ذریعے مزید مضبوط کیا جا سکتا ہے.. اور پھر عدالت کی ذمہ داری آ جاتی ہے کہ وہ ابہام و شکوک کو مکمل طور پر دور کرے.. مثال کے طور پر، اگر اکرم الزام لگائے کہ افضل نے ان کا انتہائی قمیتی موبائل چوری کیا ہے.. مقدمہ عدالت میں پیش ہوتا ہے.. تو اکرم پابند ہے کہ وہ افضل کو مشکوک ثابت کر دے.... مثال کے طور پر اگر افضل قبول کریں کہ موبائل میرے پاس ہے مگر وہ میرا خود کا خریدا ہے، تو اکرم کہیں کہ!.. افضل کی آمدن نہیں ہے کہ اتنا قمیتی موبائل رکھ سکیں.. اور اس مقصد کے لیے کچھ بنیادی کوائٹ پیش کریں.. عدالت تحقیقات کرائے کہاں سے موبائل آیا.. اگر افضل سرے سے انکاری ہوں کہ کوئی موبائل نہیں ہے.. تو اکرم کہیں کہ افضل کے پاس موبائل دیکھا گی اور اس کا کوئی گواہ پیش کر دیں... تب بھی عدالت تحقیقات کرائے گی... اگر عدالت پہلی صورت میں الزام لگانے والے یعنی اکرم سے ہی کہے کہ.. افضل کے ذرائع آمدن کے مکمل کوائف پیش کرو.. تو الزام لگانے والے کے بس میں نہیں ہو گا.. کیونکہ ان کے سورس ایک حد تک ہی ہوں گے... اگر عدالت اکرم سے کہے ثابت کرو موبائل کی خرید نہیں ہوئی تو بھی بات لوجیکل نہیں کیونکہ افضل نے کہا ہے کہ میں نے موبائل خریدا تو فضل پابند ہیں کہ خریدنے کی رسید دیکھائیں... اگر دوسری صورت میں عدالت کہے کہ موبائل افضل کے ہاتھ تھا اس کا کوئی تصویری ثبوت پیش کریں.. تو بھی اکرم کے لیے ناممکن ہے... اسی طرح اگر بغیر ثبوت و مستند دلائل، صرف الزامات ہوں تو عدالت کوئی تحقیقات کرانے کی طرف نہیں جائے گی... یعنی مشکوک کرنا ضروری ہے.. معاملے کو مشکوک کیے بغیر عدالت تحقیقات کرانے کی طرف نہیں جائے گی.... اور مشکوک ہونے بعد صفائی ملزم سے لی جائے گی... تحریک انصاف کی طرف سے آخری پیشی پر قدرے بہتر موقف آیا.. اسے بھی عدالت کی طرف سے کوئی خاص لفٹ نہیں ملی.... اگلی سماعت پر کیا ہو گا.. انتظار کرنا ہو گا...کل ملا کر ابتک کی سماعت میں حامد خان نے تحریک انصاف کو، اور ججوں نے آئین و قانون کو مایوس کیا.. #صدف
Last edited:





