پاک فوج کے بریگیڈیئر اختر سبحان کی اہلیہ نے شوہر کو حراست میں لیے جانے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کوئٹہ میں ڈائریکٹر رہنے والے حاضر سروس بریگیڈیئر اختر سبحان کی اہلیہ نے لاہور ہائی کورٹ میں شوہر کی گرفتاری کے خلاف درخواست دائر کرکے گرفتاری غیر قانونی قرار دینےکی استدعا کی ہے۔
درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ22 جون2023 کو بریگیڈیئر اختر سبحان کو ملٹری پولیس کی اسپیشل انویسٹی گیشن برانچ کے اہلکاروں نے حراست میں لیا، کیس پر ابتدائی سماعت 13 ستمبر کو ہوئی جس میں لاہور ہائی کورٹ کےجج جسٹس جواد حسن نے اعتراض اٹھایا کہ اس معاملے میں ہائی کورٹ سے ریلیف نہیں مانگا جاسکتا۔
جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئین کے آرٹیکل199(3) کے تحت ہائی کورٹ مسلح افواج کے اہلکاروں سے متعلق کیسز نہیں سن سکتی، درخواست گزار کے وکیل ایڈووکیٹ انعام الرحیم نے عدالتی اعتراضات کو دور کرنے کیلئے ماضی کے کئی کیسز کا حوالہ دیا جس میں عدالت نے فوجی حکام کے احکامات کے خلاف فیصلے دیئے۔
وکیل کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے حبس بے جا کی درخواست کو 14 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے وزارت دفاع اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے، بعد ازاں کیس کے تحریری حکم نامے میں کیس کی سماعت کو 6 اکتوبر تک ملتوی کردیا۔
درخواست گزار نے گزشتہ روز کیس کی جلد سماعت کیلئے ایک اور درخواست دائر کی اور موقف اپنایا کہ پاکستان آرمی ایکٹ 1952 کے سیکشن74 اور 75 کے تحت بریگیڈیئر اختر سبحان کی گرفتاری اور حراست غیر قانونی ہے، لاہور ہائی کورٹ کےراولپنڈی بینچ نے درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کردیا۔
It is not only in Pakistan, but everywhere in the world that the matters related to Armed Forces are not given public hearing status, reason being that many of these cases have sensitive information.
General Zia ud Din obeyed a lawfull order of a legitamate Prime Minister. He was reinstated with full benefits and gracefully retired with all perks and benefits in recognition of his service. Yes, he faced tough time but was never officially accused of disobedience.
General Zia ud Din obeyed a lawfull order of a legitamate Prime Minister. He was reinstated with full benefits and gracefully retired with all perks and benefits in recognition of his service. Yes, he faced tough time but was never officially accused of disobedience.