کراچی کی سینٹرل جیل میں ارشد پپو قتل کیس کے ملزم عزیر جان بلوچ کی درخواست پر جیل مینوئل کے مطابق سہولتیں نہ دینے کے خلاف انسداد دہشت گردی کی عدالت میں درخواست دائر کی گئی ہے۔
سنٹرل جیل انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو سربراہ گینگ وار عزیز جان بلوچ کی درخواست پر کسٹڈی ختم کرنے اور جمعہ کی نماز ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اہل خانہ سے ملاقات کی سہولیات فراہم کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت کی گئی۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران عزیر بلوچ نے موقف اختیار کیا کہ مسجد ہونے کے باوجود مجھے نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت دی جاتی ہے نہ ہی نماز عید پڑھنے کی۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر نہ تو کسی سے بات کرنے دی جاتی ہے نہ ہی میٹھا رام میں مجھے اہل خانہ سے ملاقات کرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔
عزیر بلوچ کا کہنا تھا کہ عدالت میں پیشی کے موقع پر یہ رینجرز اہلکار یہاں پر کیوں ہوتے ہیں؟ جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کیس ہائی پروفائل ہے اس لیے آپ کو سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔ سپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے کہا کہ معاملے کو ہم دیکھ لیتے ہیں ، بعدازاں عدالت نے درخواست پر سپیشل پبلک پراسیکیوٹر اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 4 نومبر 2024ء تک جواب طلب کر لیا ہے۔
درخواست میں اپنایا گیا تھا کہ عزیر بلوچ کو ہفتے میں صرف ایک دن اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت ملی لیکن متعلقہ حکام ان کی ملاقات نہیں کرواتے، عزیر بلوچ کی بطور والد اور شوہر بچوں اور بیوی سے ملاقات ضروری ہے۔ ہر مسلمان پر نماز ادا کرنا ہے ہے لیکن نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں ملتی، استدعا ہے کہ سہولیات فراہم کرنے کا حکم جاری کیا جائے۔