Advertisement

جوکراچی میں کرتے ہووہی یہاں کرنا چاہتے ہو؟بابراعوان اورفروغ نسیم آمنےسامنے

12bababrawamnsshj.png

معروف قانون دان اور سابق وفاقی وزراء فروغ نسیم اور بابر اعوان کے درمیان الیکشن کمیشن میں انتخابی عذرداری کیس کی سماعت کے موقع پر شدید تلخ کلامی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں آج PS-119 کراچی غربی کے حوالے سے انتخابی عذرداری کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت کے موقع پر فروغ نسیم اور بابر اعوان کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی جس پر کمیشن ارکین سماعت چھوڑ کر اٹھ کر چلے گئے۔

PS-119 کراچی غربی سے کامیاب ہونے والے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے امیدوار علی خورشیدی کی طرف سے فروغ نسیم جبکہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سعید آفریدی کی طرف سے بابر اعوان کمیشن میں پیش ہوئے۔ کیس کی سماعت کے دوران دونوں قانون دانوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔


سماعت کے دوران بابر اعوان نے فروغ نسیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ آپ لوگ کراچی میں کرتے ہو وہی کچھ یہاں کرنا چاہتے ہو، یہاں پر آپ گن پوائنٹ پر فیصلے نہیں لے سکتے۔ بابر اعوان کی باتوں پر فروغ نسیم بھی سیخ پا ہو گئے اور دونوں میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جس پر الیکشن کمیشن سماعت چھوڑ کر چلا گیا۔

دوسری طرف اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 2 رکنی کمیشن نے NA-139 پاکپتن کے انتخابی نتائج کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ NA-139 سے ہارنے والے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار رائو عمر ہاشم کے وکیل نے عدالت کہا کہ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے گئے فارم 45 ہمارے فارم سے مختلف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے تمام ثبوٹ یو ایس بھی میں جمع کروا دیئے ہیں، فارم 45 کے مطابق ہم بڑی لیڈ کے ساتھ کامیاب ہوئے ہیں، تحریک لبیک اور ہمارے پاس موجود فارم 45 ایک جیسے ہیں۔

الیکشن کمیشن میں حلقے سے کامیاب ہونے والے مسلم لیگ ن امیدوار احمد رضا خان مانیکا کے وکیل کے علاوہ ٹی ایل پی امیدوار کے نمائندے بھی موجود تھے۔

NA-139 سے کامیاب لیگی امیدوار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ جب فارم 47 ایشو کیے گئے تو آزاد امیدوار وہیں موجود تھے، جو اعتراضات اب اٹھائے جا رہے ہیں پہلے اٹھانے چاہئیں تھے۔ میری استدعا ہے کہ ہمارے خلاف دائر کی گئی درخواست مسترد کی جائے اور نتائج پر اعتراض ہے تو درخواست گزار الیکشن ٹربیونل سے رجوع کریں، فریقین کے دلائل سننے کے بعد کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔
 
Farokh Nasim was appointed law minister in PTI the establishment.I think it was a big mistake by PTI to form a coalition government with MQM snakes.PTI should have sat in opposition.Hindsight in a wonderful thing.I hope PTI had learnt it’s lesson and it will not repeat the same mistakes.