- Joined
- Feb 19, 2014
- Posts
- 36,294
- Reaction score
- 42,080
- Points
- 218
جوڈیشل کمیشن کا پی ٹی آئی کو نقصان ہوگا۔۔۔ شیخ وقاص اکرم کا اعتزاز احسن کے خدشے سے اتفاق۔۔۔!!
عدلیہ میں حکومت حامی ججز کی اکثریت کی وجہ سے جوڈیشل کمیشن کا پی ٹی آئی کو نقصان ہو سکتا ہے، اعتزاز صاحب کا یہ خدشہ ہمارے زہن میں ہے اسی لیے ہم آزادانہ ججز پر مشتمل کمیشن مانگ رہے ہیں، اگر تیسرے راؤنڈ میں پیش رفت نہ ہوئی تو چوتھا نہیں ہوگا
Loading X post…
Open original post on Xحکومت مذاکرات کے تیسے راؤنڈ میں جوڈیشل کمیشن کے ٹی او آرز کے لیے اپنی تیاری کر کے آئے۔۔۔
سیاسی اسیران کی رہائی کے مطالبے کا مطلب یہ ہےکہ حکومت انکی رہائی کے عدالتی پراسیس پر اثر انداز نہ ہو، ہم ایگزیٹیو آرڈر کے زریعے رہائی نہیں مانگ رہے، اگر حکومت جوڈیشل کمیشن کے ٹی او آرز خود لانا چاہتی ہے تو بے شک لے آئے اسی لیے تو ہم مذاکرات کر رہے ہیں۔۔۔
Loading X post…
Open original post on Xسوال:جیسے نواز شریف کہتے ہیں کہ انکو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکالا گیا، کل کو عمران خان بھی اس 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا پانے کے بعدکہیں گے کہ مجھے ملک میں 190 ملین پاؤنڈز لانے پر اور اسکا منافع حکومت کے کھاتے میں جانے پر سزا ہوئی۔۔۔؟؟
جواب: وہ پیسہ آیا ہی نہیں ہے ملک میں، سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں ملک ریاض کے جرمانے کے عوض پڑا ہوا ہے، عمران خان بھی اس کیس سے انکار نہیں کرتے کہ یہ نہیں ہوا، وہ صرف یہ کہتے ہیں کہ وہ بینیفشری نہیں ہیں۔ تو انہی کے نام پر ٹرسٹ ہے تو کیسے بینیفشری نہیں ہیں؟؟؟
190 ملین پاؤنڈ جو 70 ارب روپے بنتا ہے اس میں عمران خان سے غلطی ہو گئی ہے، ایک بندے کو 60-70 ارب کا فائدہ پہمچایا گیا اور پھر اس میں سے 8 ارب روپے کی یونیورسٹی کی عمارت تعمیر ہوئی
Loading X post…
Open original post on X





