Advertisement

جونٹی روڈز کی موٹر بائیک پر اسلام آباد اور مری کی سیر

58878680_14658615.jpg


اسلام آباد: ساؤتھ افریقہ کے مایہ ناز سابق کرکٹر جونٹی روڈز اسلام آباد اور مری کے خوبصورت اور دلکش مناظر دیکھنے کے لئے ہیوی بائیک پر نکل پڑے۔

حال ہی میں جونٹی روڈز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چند تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ ایک گروہ کے ہمراہ ہیوی بائیک پر اسلام آباد کی سڑکوں پر گھوم رہے ہیں۔
​


Loading X post…
Open original post on X

اپنے پیغام میں جونٹی روڈ کا کہنا تھا کہ اپنے کھیل کے دنوں میں مجھے کبھی زیادہ ممالک کو دیکھنے کا موقع نہیں ملا ، اپنے دوروں کے دوران میں صرف ہوائی اڈے، ہوٹلوںاور سٹیڈیم تک ہی رہتا تھا مگر اب کوچ اور کمنٹیٹر کی حیثیت سے ، میں یہ یقینی بنارہا ہوں کہ میں زیادہ سے زیادہ تجربہ کرسکتا ہوں۔

واضح رہے کہ پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جارہے ہیں۔ پی ایس ایل ایونٹ میں کل 34 میچز32 روزمیں کھیلے جائیں گے۔ جن میں سے 14 میچز لاہور میں ،9 کراچی ، 8 راولپنڈی جبکہ 3 ملتان میں ہوں گے۔تاہم پی ایس ایل کے لئے دنیائے کرکٹ کے بڑے نام پاکستان میں موجود ہیں اور یہاں وہ پاکستان کی مہمان نواز سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

​

 
Last edited by a moderator:
Such tours are great for positive image building of a country. Sadly we lost a lot due to the so called war on terror.