Advertisement

جنوبی پنجاب' جنوبی پنجاب' جنوبی پنجاب

پہلے ہی عرض کردوں کے یہ پوسٹ نون لیگیوں کے لیے نہیں ہے اسلیے خواہ مخواہ پڑھ کر اپنی سیٹوں کے نیچے آگ مت جلائیں۔ ویسے ہی انرجی کرائسز ہے اوپر سے عالمی مہنگائی جو اپکی سمجھ سے اوپر کی باتیں ہیں۔

ٹائٹل دیکھ کر یقینا اپکو ایسا لگے گا کہ میں جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا داعی ہوں مگر حقیقت یہ ہے کہ میں ہر اس قدم کی حمایت کروں گا جس سے نون لیگ کو نقصان ہو۔ کیونکہ نون لیگ کا نقصان ملک کا فائدہ ہے اور یہ بات نون لیگیوں کو سمجھ نہیں آسکتی۔

اسی لیے میں نے اس بحث کو کھولا ہے تاکہ پی ٹی آئی وہ اقدامات کرے جس سے انہیں سیاسی فائدہ ہو یا نہ ہو مگر نون لیگ کا کباڑا ضرور ہو۔
حالیہ مہنگائی کی لہر کے بعد یہ بات واضح ہے کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت کم ہوئی ہے کیونکہ عوام یہ نہیں سننا چاہتے کہ مہنگائی عالمی مسئلہ ہے جبکہ امریکہ جیسا ملک جہاں نہ کوئی مافیا ہے اور نہ ہی عوام آوے ای آوے کرتے ہیں۔ اسکے باوجود امریکی صد نے مہنگائی کا الزام رد کردیا الٹا صحافی کو گالی دے دی۔
مہنگئی کی بات چل پڑی ہے تو مجھے یہ کہنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے کہ کئی اقدامات اٹھائے جاسکتے تھے حکومت کی طرف سے تاکہ مہنگائی کا بوجھ کم ہوسکتا۔ مثلا پرائس کنٹرول کمیٹیاں جہاں پر پرانی بھرتیاں بلکہ سیاسی بھرتیاں کی گئی ہیں انہیں ختم کرکے تعمیر نوع کی جاتی تاکہ کچھ حل جل تو ہوتی۔ قیمتوں پر نظر رکھنے کے لیے ایک سمارٹ فون ایپلیکیشن ہونی چاہیے اور اگر ہے تو اسے موعثر بنانا چاہیے تھا تاکہ جو مصنوعی مہنگائی ہے اسے قابو کیا جاسکے۔ یا کم از کم بطور مثال چند تاجروں کو پکڑا جانا چاہیے تھا جو ناجائز منافع خوری میں ملوث تھے اور مہنگائی کی اس لہر کی آڑ میں اپنا الو سیدھا کرتے رہے۔

مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ نئے ادارے بنانا آسان ہے مگر پہلے سے بگڑے ہوئے بلکہ ہڈدھرم اداروں یا اسکے ملازمین کو ٹھیک کرنا بہت مشکل ہے۔ اور یہ ساری باتیں عوام کو باور کروانا بہت مشکل ہیں باوجود اسکے کے کئی اچھے اقدامات بھی ہوئے ہیں جن میں سرفہرست صحت کارڈ ہے۔

لیکن پی ٹی آئی کسی غلط یا خوش فہمی میں نہ رہے۔ اگر چند اقدامات نہ کیے گئے تو اگلی اپوزیشن تو آپ بن سکتے ہیں مگر اگلی حکومت بنانا مشکل ہے۔ وہ چند اقدامات یہ ہیں۔

جنوبی پنجاب کا صوبہ جیسا کہ اس پر رضا مندی بھی ظاہر کی گئی تھی اور میرا خیال ہے کہ ہر پارٹی نے یہ لارا بھی لگایا ہوا تھا۔ اور اسکی اہمیت اسوقت بڑھ جاتی ہے جبکہ اسکا نقصان ہوگا نون لیگ کو۔ کیونکہ اگر پی ٹی آئی اپنی مقبولیت بحال کرلیتی ہے تو اسے جنوبی پنجاب سے ووٹ مل سکتے ہیں اور اگر اپنی مقبولیت بحال نہ کرسکی تو کم از کم نون لیگ کی طاقت آدھی رہ جائیگی۔ اسلیے ہنگامی بنیادوں پر یہ کام ہونا چاہیے اور اسے بغیر کسی توقعف کے مکمل کرنا چاہیے جبکہ یہ سیاسی فائدے کے علاوہ عوام کے لیے بھی ایک بہت بڑی خوش خبری ہوگی۔

دوسرا کام ہے شہباز شریف کو جیل کروانا جو کہ اتنا ہی ضروری ہے جتنا کہ جنوبی پنجاب۔ ایک شہباز شریف ہی ہے جسکا ڈھکوسلا ابھی تک قائم ہے کیونکہ عثمان بزدار کی کارکردگی کوئی متاثر کن نہیں رہی جیسا کہ توقعات کی جارہی تھیں۔ حالانکہ عثمان بزدار اتنا مہنگا نہیں پڑا جتنا کہ شہباز شریف جس نے اپنے چوری کے پیسے سے بنایا ہوا گھر بھی کیمپ آفس بنارکھا تھا۔ ہاں شہباز شریف کی قابلیت یہ تھی کہ لوگوں کی نظروں میں اپنا مقام بنا کر رکھنا جیسے لمبے بوٹ پہن کر آجانا' ڈینگے کے دونوں میں آنیاں جانیاں کرنا' اورینج ٹرین کا افتتاح کرنا خود بیٹھ کر' وہ الگ بات ہے کہ ٹرین ابھی پوری طرح تیار بھی نہیں ہوئی تھی اور اسکی ٹیسٹ ڈرائو پر مبینہ طور پر 20 کروڑ بھی لگادیے۔ عثمان بزدار کو یہ چالاکیاں نہیں آتیں اور یہ پتا نہیں اچھی بات ہے کہ بری بات ہے اور یہی بدقسمتی ہے کہ اسے عوام کو یہ تاثر نہیں دینا آیا کہ اسکے کچھ اچھے بھی کام ہیں جیسے پنجاب میں کئی قبضہ مافیاز پر ہاتھ ڈالنا اور صاف پانی کو محفوظ کرنے کا پراجیکٹ۔ بھلے اسکی کارکردگی آج باقی صوبوں کے وزرائے اعلی سے اچھی ہو مگر جو قوم 40 سال سے شہباز شریف کی بیماری میں مبتلا ہے اسکے لیے بزدار کوئی خاطر خواہ کام نہیں کرسکا۔ یہاں پر وہ بندہ ہوتا جو کہ کرتا نہ کرتا مگر لوگوں کو شہباز شریف کے حسار سے باہر نکال کر لے آتا۔ چاہے وٹوشاپ کرتا یا روائتی طریقے کیونکہ آج کل جو دکھتا ہے وہی بکتا ہے۔ راوی ریور منصوبہ ابھی شروع ہوا ہی نہیں تو نظر کہاں آئیگا جبکہ زمین کی قیمتوں کا مسئلہ چل رہا ہے۔ یعنی ساری بحث کا نچوڑ یہ ہے کہ شہباز شریف کے اگلا الیکشن کا چانس ختم کروایا جائے۔ اگر شریف خاندان ججوں کو کنٹرول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا تو اس کیس میں شہباز شریف کا بچ نکلنا ناممکن ہے۔ اور اگر شریف خاندان حکومت سے باہر رہ کر ججوں کو اتنا متاثر کرسکتا ہے تو پی ٹی آئی حکومت میں رہ کر ایسا کیوں نہیں کرسکتی جبکہ کیس تو ہے ہی بڑا صاف جس میں چوری کرنے سے لیکر پیسہ جعلی اکانوٹوں سے اپنے اکاونٹون میں لینے اور پھر اسے استعمال کرنے کے سارے ثبوت بمع گواہان موےجود ہیں۔ ہمیں نہیں پتا' ججوں کو خریدیں' ڈرائیں' دھمکائیں یا انہیں صرف اگر شریف خاندان سے تحفظ دے کر ہی انصاف لیا جائے تو کوئی آر نہیں ہے۔ مگر یہ پی ٹی آئی کا ووٹر اور سپورٹ نہیں سننا چاہتا کہ شریف خاندان بڑا بااثر ہے اور اس نے ایک بار پھر تاریخیں لے کر اپنا کیس لٹکا دیا۔ یہ ہمارا پیسہ ہے۔ اسکے واپس آنے تک شہباز شریف سے جیل میں چکی پسوائیں' چتھر لگائیں یا جو مرضی کریں۔ چاہے بوٹ پالش کروا کر یا بوٹ سے کک لگوا کر کسی بھی طرح شہباز شریف کا پتا کاٹیں۔ چاہے یہ سیاسی انتقام لگے یا انصاف کا قتل' یہ کام لازما کرکے دکھائیں۔

تیسرا اہم کام ہے سندھ میں پی ٹی آئی کا پاور شو۔ کسی نہ کسی طرح سندھ سے بندے توڑیں۔ پولیٹیکل اینجینئرنگ کہیں یا ہارس ٹریٹنگ' زہر کو زہر کاٹتا ہے۔ ہمارے پاس اب اتنا وقت نہیں ہے کہ لوگ باشعور ہوں اور خود پیپلزپارٹی کے چنگل سے نکل آئیں۔ انہیں ایک جمپ سٹارٹ دینے کی ضرورت ہے۔ اگلے الیکشن میں اگر ایک واضع برتری سندھ سے حاصل ہوگئی تو خیبر میں ویسے ہی اگلی حکومت میں عمران خان کی بنتے دیکھ رہا ہوں۔ جبکہ پنجاب سے اگر برتری نہ بھی ملی تو بلوچستان میں چند سیٹوں سے ہی اتنی برتری حاصل ہوجائیگی کہ اگلی حکومت کے ایک بار پھر کسی جماعت کے پاس اکثریت نہیں ہوگی۔ جہانگیر ترین کی واپسی مجھے مشکل لگ رہی ہے کیونکہ اسکا ارادہ ہوگا آزاد امیدواروں کے ساتھ مل کر اس جماعت میں جائے جہاں سے اسکی نااہلی ختم کروانے میں مدد کا یقین دلایا جائیگا اور نون لیگ ان بٹیروں کی اگلی جائے پناہ ہونے کے زیادہ امکانات ہیں۔

چوتھا ہے الیکٹرانک وونٹگ جسکے رستے میں سب سی بڑی رکاوٹ ہے نون لیگ۔ اسی لیے میں نے شروع میں عرض کی تھی کہ نون لیگ کی تباہی میں ہی ملک کا بھلا ہے۔ فرض کرلیا کہ پی ٹی آئی الیکٹرانک ووٹنگ کے باوجود ہارجاتی ہے تو اس میں ایک بہت بڑی کامیابی چھپی ہوئی ہے۔ پی ٹی آئی یا کوئی بھی سیاسی جماعت اسے یہ اندازہ ہوگا کہ کتنے لوگ یلبللڑ ہیں یا کہنا چاہیے کہ پسماندہ ہیں۔ کیونکہ پی ٹی آئی کے ہارنے کا مطلب ہے کہ سیاسی مافیا کی جیت اور کوئی بھی باشعور انسان سیاسی مافیا کو سپورٹ نہیں کرسکتا چاہے اسے گھاس ہی کیوں نہ کھانا پڑے۔ یعنی سیاسی مافیا کی جیت کے بعد صحیع اعدادوشمار آئیں گے کہ عوام کے اندر جہالت یا بیماری کتنی سراعیت کرچکی ہے۔ اسکے بعد تعمیر نوع کے لیے پی ٹی آئی یا کوئی بھی جماعت جو تعمیر نوع کرنا چاہے تو اسکے پاس اعدادوشمار تو ہوں گے نہ کہ کہاں سے آغاز کرنا ہے۔ یہاں پر پتا چلتا ہے کہ نتائج آنا بند ہوگئے جب نون لیگ ہار رہی تھی اور جب نتائج آئے تو نون لیگ جیتنا شروع ہوگئی اور پھر وہی سیاسی انجینرنگ کرنی پڑی اور پھر لمبی کہانیاں۔ ایک بار قوم کو پتا لگ جائے کہ کس جماعت کے کتنے ووٹر ہیں اور پھر ہر جمات اپنی قابلیت پر ووٹ لینے پر غور کرے نہ کہ ٹھپے اور جوڑ توڑ سے۔

پانچھواں ہے خوفیہ اداروں سے تعلقات۔ جسے سب سے زیادہ اہم کہا جاسکتا ہے جب تک کے الیکشن کا نظام مکمل طور پر آٹومیٹیک نہیں ہوجاتا۔ اداروں کو نون لیگ کی گروتھ بھی بتائیں اور انکا خسارہ بھی۔ یعنی 5.5 فیصد گروتھ جس پر نون لیگی ڈینگے مارتے تھے اسکے ساتھ سالانہ 20 بلین ڈالر کا خسارہ بھی تھا جبکہ نہ کوئی کرونا تھا اور نہ عالمی مہنگائی اور امریکہ کے ڈالر آرہے تھے کیونکہ پاکستان ابھی تک اتحادی تھا فیٹف کی گرے لسٹ بھی نہیں تھی نون لیگ کے آخری سال تک اور افغانستان میں بھی امریکی ڈالر آرے تھے۔ مگر آج تقریبا اتنی ہی گروتھ پی ٹی آئی نے کردی ہے پی ٹی آئی نے صرف 2 بلین ڈالر کے خسارے کے ساتھ جبکہ اتنی تو صرف ویکسین ہی آگئی ہوگی اور سوچیں اگر کرونا نہ ہوتا تو جو 12 ارب روپے کا پیکچ دیا گیا وہ بھی پیسے بچتے الٹا جو شروع میں منفی ایک گروتھ ہوئی تھی وہ بھی نہ ہوتی۔ یعنی اگر منفی ایک سے گروتھ آج 5 فیصد سے زائد ہے تو اسے 6 فیصد کی گروتھ کہنا چاہیے مگر 5 فیصد بھی مان لیں تو آج تاریخ کے بلند ترین اساسے بھی تو ہیں۔ ریکارڈ ایکسپورٹس بھی تو ہیں۔ ریکارڈ سیل بھی تو ہورہی ہے موٹرسائیکلوں اور ٹریکٹروں کی' ڈیم بھی تو بن رہے ہیں' آج ایمازون اور سیمسنگ اسلیے نہیں آئے کیونکہ پاکستان ڈوب رہا تھا۔ آج سری لنکا آپ سے قرض مانگ رہا ہے۔ یعنی دنیا اپکی معشیت کو اوپر جاتا دیکھ رہی ہے۔ اسلیے معیشت پر بھی آپ نے نون لیگیوں کا بیانیہ سن کر فیصلے کیے تو اس سے بڑی کوئی بیوقوفی نہیں ہوگی۔ بلکہ اپ کو تو خارجہ پالیسی پر فیصلہ کرنا چاہیے۔ اور کیا مجھے ضرورت ہے کہ خارجہ پالیسی نواز شریف کے دور میں کیسی تھی؟ اسکے باوجود اگر اب اپ نے شریف خاندان کو کسی بھی قسم کا فائدہ دیا تو پھر اپکے لیے شریف خاندان ہی صحیع ہے۔ اسلیے مت سنیں ان لوگوں کو جو نوازشریف کو نیلسن منڈیلا ثابت کرنا چاہتے ہیں جبکہ ہے وہ گوالمنڈیلا بلکہ میں تو اسے گوالمینڈک تک کہنے میں کوئی آر نہیں سمجھتا۔ اور بھی کئی اعدادوشمار ہیں جو نون لیگ سے بہتر ہیں مگر کیونکہ نون لیگ کا میڈیا سیل اس وقت اپنی بقاء کی جنگ لڑرہا ہے اسلیے وہ یہاں تک خبریں دے رہیں ہیں کہ آرمی چیف کے لیے اچھی کرسی لگائی گئی اور چین میں عمران خان کا استقبال انکے صدر نے نہیں کیا۔ اور نواز شریف نے جب چینی صدر کا پاکستان میں استقبال کیا تھا سکی فوٹو لگا کر جھوٹ پھیلانا شروع کیا ہوا ہے کہ جیسے نواز شریف کا استقبال چینی صدر نے کیا تھا۔ یعنی اگر نوبت ایسی خبروں تک آگئی ہے تو ان سے کوئی سچائی کی امید ہے اپکو۔ ایک بار نون لیگیوں کی حمایت کرنے سے پہلے ایک نظر اپنی خارجہ پالیسی پار بھی ڈال لیں جو کہ 70 نہیں تو 40 سالوں کے بعد مضبوط ترین جگہ پر ہے۔

​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
آپ کئ ہر بات سے اتفاق ہے مگر اکیلا عمران خان کیا کرےُ اور کہاں تک کرے پانچ چھ بندوں کے علاوہ عمران کو جو ٹیم ملی ہے اسکی نا اہلی اور جاہلیت اور آپس کی لڑائی جھگڑے گروپنگ کی حرام زدگیوں نے پی ٹی آئی اور عمران خان کو تو نقصان پہنچایا ہی ہے مگر ان گدھوں کو اتنا نہیں احساس کہ اس ساری خراب کارکردگی پارٹی بازی اور ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کی حرام زدگیوں سے ان کو خود بھئ نقصان پہنچ رہا ہے اب عمران خان کو مشورہ دینے والے اپنا لچ تلنے کے چکر میں بلنڈرز والے مشورے دے کر پی ٹی آئی کو کافی نقصان پہچا چکے وہ تو اللہ نے ہر بار ہیٗ کسی نا کسی بہانے کوئی غیبی مدد بھیج کر عمران خانٗ کیُ ڈوبتی کشتی کو ڈوبنے سے بچایا صرف اسکی صاف نیت اور ایمانداری کی وجہ سے ورنہ خوش آمدیوں بلنڈر پر بھیٗواہ واہ کہنے والے اور سازشیوں نے تو کوئی کسر نہیں چھوڑی تھیُ بحرحال آپ کی یہ ساری باتیں عمران خان کو تو سمجھ ا جائیں گی مگر کچھ چمچوں کا لچ نہ تلےُ جانے کی وجہ سے وہ لوگ شدید مخالفت کریں گے اگر عمران خان نہ ہیُ روحانی مشورے لیتا نہ ہیُ لچ تلنے والوں کے مشورے بلکہ صرف کامن سینس اور اپنی عقل سے کام لیتا تو آج پوزیشن کچھ اور ہوتی بحر حال عمران خان کو اب صرف اپنے دماغ اپنی سوچ سے کاُم لے کر فیصلے کرنے ہونگے
 
Advertisement
کسی ٹی وی شو سے ایک بات سن کر سرکار نے اس کے گرد ڈوڑھ میل لمبا جال بن لیا ہے۔ شو میں بھی یہی بات کی گئی تھی کہ جنوبی پنجاب کو سوبہ بنا (صوبہ تو ممکن نہیں) دیا جاے تاکہ ن لیگ کو زک پنہچے۔ مزے کی بات یہ کہ اس بات کو ایک کامیڈی شو میں کیا گیا تھا جہاں ایسی عجیب و واہیات باتیں اکثر ہوتی ہیں۔ بات جنوبی یا شمالی کی نہیں پرفارمنس کی ہے اور ن لیگ یا کوی بھی پارٹی ہو وہ پرفارمنس پر ہی جیتے گی جتنے مطلبی لوگ جنوبی پنجاب کے ہیں وہ صرف کام دیکھیں گے نام نہیں​
 
درست کہا رانا جی، پی ٹی آئی کو اپوزیشن سے زیادہ نقصان اسکے اپنے لوگوں نے پہنچایا ہے۔​
 
IK, nay chun ker jo 3 banday lagye hain CM Punjab, KPK aur PM AJK ufff kahan say dhond ker latay hain Khan saab ye talent
 
بات جنوبی یا شمالی کی نہیں پرفارمنس کی ہے
ن لیگ کی پرفرمانس
B10DA571-8E8B-4096-B755-7283B384DDB1.jpeg
 
Advertisement
کسی ٹی وی شو سے ایک بات سن کر سرکار نے اس کے گرد ڈوڑھ میل لمبا جال بن لیا ہے۔ شو میں بھی یہی بات کی گئی تھی کہ جنوبی پنجاب کو سوبہ بنا (صوبہ تو ممکن نہیں) دیا جاے تاکہ ن لیگ کو زک پنہچے۔ مزے کی بات یہ کہ اس بات کو ایک کامیڈی شو میں کیا گیا تھا جہاں ایسی عجیب و واہیات باتیں اکثر ہوتی ہیں۔ بات جنوبی یا شمالی کی نہیں پرفارمنس کی ہے اور ن لیگ یا کوی بھی پارٹی ہو وہ پرفارمنس پر ہی جیتے گی جتنے مطلبی لوگ جنوبی پنجاب کے ہیں وہ صرف کام دیکھیں گے نام نہیں​
کل کو شیطان آکر کوئی سچی بات کردے تو کیا اسے یہ کہہ کر رد کردیا جائے کہ یہ تو شیطان کررہا ہے؟
ضروری نہیں کہ میں نے کسی کامیڈی شو میں دی گئی تجاویز اٹھائی ہوں۔ جو باتیں میں نے بیان کی ہیں وہ حقائق کی بنیاد پر پرکھیں تو ان میں حقیقت نظر آئے گی۔
جہاں تک پرفارمنس یعنی کارکردگی کا سوال ہے تو اس سے پہلے اہلیت دیکھی جاتی ہے۔ اگر پورے گاوں کو ایک شخص روزگار دے دے تو اسکا یہ مطلب نہیں ہوگا کہ اسے قتل کرنے کا حق مل گیا ہے یا اسے ہی علاقے کا میئر بھی ہونا چاہیے۔ دیکھا جاتا ہے کہ امیدواروں میں سے زیادہ ایماندار کون ہے۔ چاہے اس میں قابلیت کم نظر آئے یا زیادہ' موقع اسے ہی ملنا چاہیے۔ کیونکہ اہلیت وقت کے ساتھ ساتھ اللہ کی رحمت سے آتی ہے ۔
لیکن اگر معیار ہو کہ کون کتنا اچھا الو بناسکتا ہے تو پھر اس قوم کا نام ہوتا ہے پٹواری اور بریانی خور۔ انہیں ہر الٹے کام میں بھی کارکردگی نظر آرہی ہوتی ہے۔ مثلا میٹرو اور اورینج کا سود پاکستان کو 2035 تک ادا کرنا پڑے گا مگر اس میں نون لیگیوں کو کارکردگی نظر آتی ہے۔ ایک بھی سستا منصوبہ نہیں لگا پچھلی حکومت میں مگر اسے کارکردگی مانا جاتا ہے۔
ساہیوال جیسے زرعی علاقے میں کوئلے کا پلانٹ لگا دیا کئی بنجر علاقوں کو چھوڑ کر اوپر سے معاہدہ یہ کیا کہ اسکا کوئلہ بھی آسٹریلیا سے آئیگا جبکہ ملکی کوئلہ بھی موجود تھا۔ اور وہ کوئلہ پہلے آتا ہے کراچی بندگاہ پر اور پھر وہ آتا ہے پنجاب سائیوال جسکے بعد اسکی لاگت میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔ یعنی ان تجربہ کاروں کو اتنا جنون تھا پنجاب میں بجلی پوری کرنے کا کہ کراچی جسکے قریب پلانٹ لگا کر ایک تو کوئلے کا خرچہ بچایا جاسکتا تھا اور کراچی جیسے شہر کو دوبارہ روشن کیا جاسکتا تھا مگر کیونکہ وہاں پر ووٹ بنک نہیں ہے اسلیے ملک کا نہیں اپنی کرسی کی زیادہ فکر تھی۔
اور میں اگر نااہلیوں گنوانے آگیا نہ تو پھر یہ بھی بتاوں گا کہ کیسے مری سے لاہور ہیلی کاپٹروں میں دہی کے کنڈے جاتے تھے کیونکہ مری میں دہی مہنگا ملتا ہے۔
اہلیت کہتے ہیں ڈیم شروع کرنے کو باوجود اسکے کہ اگلی حکومت میں مکمل ہوگا کیونکہ لیڈر سوچتا ہے عوام کا نہ کہ اپنے پانچھ سالوں گا۔ لیڈر گالیاں کھاتا ہے مگر اساسے ریکارڈ سطح تک پہچاتا ہے جس پر آج نون لیگیوں کی رال ٹپک رہی ہے کہ کب انکی حکومت آئے اور سبسڈی کے نام پر فائدہ اپنے لوگوں کو پہنچا کر خزانہ پھر خالی کردیں۔
اسلیے سوچ سمجھ کر اہلیت کی بات کرنا۔