چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کی مخالفت کی تھی لیکن آقا نے خبردار کیا تو چپ ہو گیا: سربراہ جے یو آئی
سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ وجے یو آئی ف مولانا فضل الرحمن نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ جنرل (ر) فیض حمید نے مجھے ملاقات کرنے کیلئے اپنے پاس بلایا تھا لیکن میرے نہ جانے پر وہ خود ہی ملاقات کیلئے پہنچ گئے۔ جنرل (ر) فیض حمید نے ملاقات کے دوران کہا کہ ہم سسٹم میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں لیکن میں نے انہیں انکار کر دیا۔
مجھ سے ملاقات کے بعد ساری اپوزیشن کو تقسیم در تقسیم کے عمل سے گزارا گیا۔
انہوں نے کہا کہ فیض حمید نے ملاقات میں مجھ سے تین باتیں کی تھیں کہ میں آپ کو سینٹ کا رکن اور پھر چیئرمین سینٹ کی سیٹ پر دیکھنا چاہتا ہوں، آپ نے سسٹم میں تبدیلی لانی ہے لیکن میں نے انہیں انکار کر دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کی مخالفت کی تھی لیکن جب آئی ایم ایف ان کے پاس گیا تو کہا سب کچھ ٹھیک ہے، آقا نے پہنچ کرے اسے خبردار کیا گیا تو وہ چپ ہو گیا۔
علاوہ ازیں سینئر صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری اور لیگی رہنمائوں کو پی ڈی ایم کو اعتماد میں لے کر دبئی میں ملاقات کرنی چاہیے تھی لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کا حصہ نہیں اس لیے ان سے مذاکرات بارے نہیں پوچھ سکتے لیکن مسلم لیگ ن کو دبئی اجلاس کے حوالے سے ہمیں اعتماد میں لینا چاہیے تھا۔
انہوں نے آئندہ الیکشن پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔ 1 مہینے میں سندھ، بلوچستان اور وفاق میں نگران حکومتیں قائم ہو جائیں گی جس کے بعد اگست میں ہم اقتدار چھوڑ دیں گے پھر انتخابات کروانا نگران حکومت کی ذمہ داری ہو گی۔ گزشتہ انتخابات کے بعد ہمارے لیے بہت سی مشکلات پیدا کی گئیں لیکن ہم نے تحمل سے تمام چیزیں برداشت کیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14faiizfazlaalla.jpg
Advertisement





