Advertisement

جشن آزادی کے موقع پر آئیے عہد کریں کہ پاکستان کی ترقی میں اپنے فرائض تندھی سے ادا کرتے رہیں گے


آئیے جشن آزادی کے موقعے پر عمران خان کی نصیحتوں پر عمل کرتے ہوئے نئے پاکستان کی تعمیر میں اپنا اپنا حصہ ڈالیں ۔


چاہئے کچھ ہو جائے ہمیشہ سچ بولیں گے ۔

(امین بنیں ، ( امانتوں کی حفاظت کریں

انصاف قائم کریں گے ، پاکستان کے ہر ہر شعبے میں ۔

[FONT=&amp]اپنے سمیت [/FONT]ہرایک کا احتساب کریں گے

غربت کے خلاف جہاد کریں گے ۔

پاکستان کو تعلیم یافتہ بنائیں گے ( چایئے ہرروزعلم و ادب کا ایک جملہ ہی کسی کو ضرورسکھائیں ) ۔

اپنے ملک کو گھر کو صاف رکھیں گے اور دوسروں کوصفائی کی ترغیب دیں گے۔

پاکستان کو سبزہ زار بنائیں ۔ درخت لگائیں ۔


ان سب کے علاوہ آزادی کی خوشی محسوس کرنے کیلئے چند مفید گزارشات ہیں

لوگوں کی مدد کریں

آپ میں سے ہر گھر کے قریب ایک دوکان ہوگی جسے عرف عام میں ( کریانہ اسٹور ) کہتے ہیں ۔۔ وہاں ادھار بھی چلتا ہوگا ۔۔ آپ جانتے ہوں گے کہ آپکے علاقے کی فلاں ضرورت مند فیملی اس دوکان سے ادھار لیتی ہے
​
فلاں یتیم گھرانہ بوقت ضرورت گھریلو راشن اس دوکان سے مہینے کے آخر میں ادائیگی کا وعدہ کر کے خریدتا ہے ۔۔۔۔ بالفرض آپ ایسے لوگوں کی نشاندہی نہیں کر سکتے تو دوکان دار ایسے گھرانوں کو بخوبی جانتے ہیں ۔۔۔ آپ کو صرف یہ کرنا ہے کہ دوکاندار کے پاس جائیں اور ادھار والی کاپی کے ذریعے ایسے گھرانوں کا ادھار اگر استطاعت ہو تو خاموشی سے ازخود ادا کر دیجیے ۔۔۔۔۔ مکمل نہیں تو جتنا ممکن ہو ۔
آپ کیلئے پانچ سو ، ہزار ، دو ہزار شاید کوئی اہمیت نا رکھتے ہوں لیکن ہو سکتا ہے ہزار روپے ادھار ادا نا کرنے کی وجہ سے دوکان دار نے کسی مستحق کو ادھار دینے سے روک رکھا ہو ۔۔
ہوٹل سے کھانا پیک کروائیں اور اپنی سائیکل، موٹرسائیکل یا گاڑی میں رکھ کر اپنی گلی، علاقے یا مضافات کا چکر لگائیں اور ضرورت مند نظر آنے پر اسے اس کے حصے کا کھانا نہایت ادب و احترام سے پکڑا دیں ، خیال رہے بدلے میں دعا کی درخواست کرنا درست نہیں​
اپنے گرد و نواح میں موجود کسی ضرورت مند کے گھر کا بجلی کا بل لیکر ادا کر سکتے ہیں
ہسپتال میں جا کر ایسے مریض جن کے پاس علاج یا دواء کیلئے فیس نا ہو آپ ادا کر دیجیے ضروری نہیں فیس ہزاروں یا لاکھوں میں ہو ، آپکو دو دو سو روپے کیلئے بھی بے بس و لاچار ملیں گے ۔۔۔
علاقے کے اسکول میں جا کر پرنسپل سے درخواست کیجیے کہ آپکو ایسے طلباء کا نام بتایا جائے جن کی فیس کسی وجہ سے ادا نہیں ہوئی وہ آپ ادا کر دیجیے ۔۔۔​
سڑک کنارے بیٹھا کوئی مزدور جو آنے جانے والوں کو اس امید سے دیکھتا ہے کہ کوئی مسیحا آئے اور اسے ایک دن کی مزدوری کے بدلے کھانا دے ۔۔۔ آپ ایسے مزدور کو گھر لے جا کر کوئی بھی فرضی کام جو پہلے سے ہی مکمل ہو وہ کروائیں اور فی الفور روک کر اسے اسکی مکمل اجرت تھما کر واپس چھوڑ آئیں ۔۔
اگر آپ کسی کمپنی کے ہیڈ ہیں تو اپنے ماتحت معمولی تنخواہ پر کام کرنے والے جن میں گیٹ کھولنے والا، آپکے آفس کی چائے لانے والا، آپکی گاڑی صاف کرنے والا ۔۔۔ انہیں بلا کر عزت و اکرام کیساتھ مالی معاونت کیجیے ۔۔۔۔
ان میں سے کسی ایک کام کی توفیق بھی اللہ کے حکم سے مجھے یا آپکو ہو گئی تو یقین جائیے صحیح معنوں میں آزادی کی خوشی محسوس ہوگی ۔۔۔
یہ کام پورا سال کئے جائیں ۔۔ کرنے بھی چاہیے لیکن ان خاص دنوں میں عوام کا جوش و جذبہ دیدنی ہونے کی وجہ سے ذرہ سی رہنمائی کارآمد ثابت ہوتی ہے۔۔۔۔​

آئیے عہد کریں کہ پاکستان کی ترقی میں اپنے فرائض تندھی سے ادا کرتے رہیں گے



20729438_1784080381605306_671583107336585390_n.jpg



​
 
Last edited:
Advertisement
pakistan eik zameen ke tokray ka nam nahi pakistan insaniyat ki miraj ka nam hia inshallah insaniyat ko falah yahan say milay gi ... long live pakistan .. long live imran khan
 
Advertisement