Advertisement

جس ملک کے تمام سیاستدان کٹھن وقت پر بیمار پڑ جاتے ہوں ،یقیناً اس ملک کے عوام سے الیکٹ کرنے میں غلطی ہوتی ہے

جس قوم کو اپنے سیاسی رہنماؤں کے انتخاب کرنے میں ہمیشہ غلطی ہوتی ہو،اس ریوڑ میں شعور انتخاب کی یقیناً شدید کمی ہے۔

آپ قربانی کا جانور خریدنے جب بکرا منڈی جاتے ہیں تو عام طور پر ایک سے زیادہ افراد ایک جانور کی خریداری کیلئے ایک گھر سے جاتے ہیں،عام طور پر جانور کی صحت کے معاملے میں افراد سے غلطی نہیں ہوتی ہاں یہ ممکنات میں سے ہے کہ آپ اس جانور کے وزن کا اندازہ جو اپنے تئیں کرتے ہیں وہ جانور قربان کرنے بعد اس وزن سے کم اترتا ہے۔

لیکن جب آپ ملک کے جنرل الیکشن میں اپنے اپنے امیدوار کو منتخب کرتے ہیں تو آپکو آپکا منتخب کیا جانے والا امیدوار نہ صرف فربہ ہٹھا کٹا،گفتار میں تیز وفرار آپکے منہ سے الفاظ کے نکلنے سے پیشتر آپکے ذہن کو پڑھ لینے کی خصوصیت کا حامل لیڈر آخر کیوں بوقت ضرورت کمزور نکلتا ہے، مشکلات کے وقت ان تمام صفات سے عاری کیوں،اگر اس سے عدالتیں ،کمیشن،ایجنسیوں کے سوالات کئے جاتے ہیں تو یہ تمام ہتھے کٹے دن میں چھ چھ دفعہ کھانے چرنے والے اس قربانی کے جانور سے بہتر دکھنے والے کیوں عارضہ قلب،کمر کی ریڑھ کی ہڈی کے نیچے درد کے مارے،لنگڑاتے ویل چیئر کا سہارا لیتے کیوں دکھتے ہیں۔

کیا عوام پاکستان کو بکرا ڈھونڈنے کا شعور ہے مگر اس ملکی الیکشن میں بکرا انہیں دھوکہ دیکر انہیں بکرا بنا دیتا ہے۔آ خر ان تمام ٹوٹے پھوٹے زیر مرمت لیڈران کیلئے اس ہی ملک میں ایسے مکمل ہوسپیٹلز کیوں نہیں بنائے آتے جنکی ان تمام صحت مند اندرونی طور پر مدقوق اور کینسر زدوں کیلئے موجودگی لازم ہے۔
اس انتظام کے ہونے سے ملک کے مہنگے ادارے اپنا وقت پیسہ( فارن ایکسچینج) بجانے کیساتھ انکی جان و مال کے محفوظ رہنے کی ضمانت دار بھی ہونگے۔
​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
waqt asan ho tb b beemar hi hote hain. london ilaj aiwen to nae krwa rha hota har doosra banda hr doosre maheene
 
عوام سے کوئی غلطی نہیں ھونی۔ جو ان کو الیکٹ کرتے ھیں وہ ۔ڈزو۔ ھی ایسے سیاستدان اور نمائندوں کو کرتے ہیں
 
Advertisement
Politicians should undergo a medical test besides a capability ascertaining entry test to be eligible to contest elections. After all it is no joke to give the reigns of our destiny in the hands of sick and dumb people.
 
جس ملک کی پڑھی لکھی یوتھ ایسے بندے یعنی نیازی صاحب کو سپورٹ کرے جو بوٹ پالشیا اور کٹھ پتلی ہو۔ اس جاہل یوتھ کے بارے میں بھی کچھ فرما دیں۔
جیل میں مشرف نہیں جاتا صرف سویلین جاتے ہیں
آنکھیں بند کر کے سوچنا شاید عقل میں کچھ آ جائے دوست