جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف جوڈیشل کونسل کی کاروائی کے معاملہ پرجوڈیشل کونسل کے ممبر جسٹس اعجاز الاحسن کا کونسل کو لکھا خط منظرعام پر آ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم سپریم جوڈیشل کونسل کے رکن جسٹس اعجاز الاحسن نے جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف جوڈیشل کونسل کی کارروائی کے معاملے پر کونسل کو لکھا گیا خط منظر عام پر آگیا ہے جس میں جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا ہے کہ بد قسمتی سے میری رائے میں روایات کے برعکس غیر ضروری حسد کے تحت یہ کارروائی چلائی جا رہی ہے۔
Loading X post…
Open original post on Xجسٹس اعجاز الاحسن کا کہنا ہے کہ کونسل کو اپنے آئینی اختیارات نہایت احتیاط کے ساتھ استعمال کرنے چاہیے،کونسل ممبران کی جانب سے اختلاف کی صورت میں جج کے خلاف کاروائی مکمل غور و فکر کے بعد کرنی چاہیے، کونسل کی جانب سے کاروائی روایات کے خلاف غیر ضروری عجلت میں کی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جسٹس مظاہر نقوی کے معاملے میں نہ تو غور و فکر کیا گیا اور ہی اسکی اجازت دی گئی،کونسل کے کاروائی چلانے کے انداز سے مکمل اختلاف کرتا ہوں، جسٹس مظاہر نقوی پر لگائے گئے الزامات بغیر مواد اور میرٹ کے بر خلاف ہیں۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے مزید کہا کہ جسٹس مظاہر نقوی پر لگائے گئے زیادہ الزامات جائیداد یا ان کی ٹرانزیکشن کے حوالے سے ہیں،جسٹس مظاہر نقوی کے بیٹے زیر کفالت نہیں جن کی جائیداد بھی الزامات میں شامل ہیں،قانون کی نظر میں لگائے گئے الزامات برقرار نہیں رہ سکتے۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ جج مظاہر علی اکبر نقوی پر الزام ہے کہ انھیں اپروچ کیا جاسکتا ہے یہ ایک نقصان دہ دعویٰ ہے جو مکمل طور پر آڈیو کلپس یا جوڈیشل آرڈرز کی بنیاد پر کیا گیا ہے،اس حوالے سے قانون موجود ہے،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو سپریم جوڈیشل کونسل نے جس بنیاد پر شوکاز نوٹس جاری کیا ہے، میں اسے ناقابل قبول سمجھتا ہوں۔
خط میں مزہد کہا گیا ہے کہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر الزام نمبر 7 اس کی بہترین مثال ہے کہ کیسے بغیر ثبوتوں کے الزامات لگائے گئے، بادی النظر میں ایسی کوئی بھی چیز موجود نہیں ہے جس کی بنیاد پر سپریم جوڈیشل کونسل کارروائی کو آگے بڑھا سکے، اگر جج کو میری تجویز کے مطابق وضاحت کا موقع دیا جاتا تو یہ جائیدادیں ان کے ٹیکس ریٹرن میں ڈکلیئر کی گئی ثابت ہوجاتیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11justcceejazzletter.png
Advertisement





