Advertisement

جسٹس فائز عیسیٰ کا ججز کی خالی نشستوں پر تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن کوخط

12faizizlwwwtjudges.jpg

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سفارش کی کہ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جلد سے جلد طلب کیا جائے: خط کا متن

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میںججز کی خالی نشستوں کے حوالے سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال سمیت جوڈیشل کمیشن کے تمام ممبران کو خط لکھ دیا ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جوڈیشل کمیشن کے تمام ممبران کو لکھے گئے خط میں پشاور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس مسرت ہلالی اور سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس احمد علی شیخ کو سپریم کورٹ کے جج کے طور پر تعینات کرنے کی سفارش کی ہے۔

جوڈیشل کمیشن کی سربراہی اس وقت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کر رہے ہیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جوڈیشل کمیشن کے سینئر ممبر کے طور پر اپنے خط میں لکھا کہ سنیارٹی کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پشاور وسندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس صاحبان کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں تعینات کیا جائے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سفارش کی کہ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جلد سے جلد طلب کیا جائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس مسرت ہلالی کو چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعینات کرنے کی سفارت کی گئی تھی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا تھا۔ جسٹس مسرت ہلالی پشاور ہائیکورٹ کی سینئر ترین جج وقائم مقام چیف جسٹس ہیں۔ مسرت ہلالی نے بطور قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ گورنر ہائوس خیبرپختونخوا میں حلف اٹھایا تھا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں 17 ججز تعینات ہیں جبکہ 2 ججز کی کی تقرری ابھی نہیں ہو سکی، اس وقت 15 ججز کام کر رہے ہیں۔ دوسری طرف 4 مئی کو پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جو پارلیمنٹ ہائوس میں 2 بجے ہو گا۔ اجلاس میں پشاور ہائیکورٹ کے ججز اور ان کے معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس کے حوالے سے ممبران کو ابھی تک ایجنڈا نہیں ملا صرف اطلاع دی گئی ہے۔
 
یہ قاضی اور اسکی بیگم خط لکھنے کے بہت شوقین ہیں دنیا میں ججوں کے فیصلے بولتے ہیں مگر اس جوڑے کی غیر ممالک میں جائیدادیں اور خط بولتے ہیں
 
Advertisement
Advertisement
qazi easy paisa want to induct some easy money lauderers, easy gabza groups and easy sellable judges into the Supreme court.