شکایت پر بات کرنے کے بجائے کہا گیا کہ ہم آپ کو وہاں بھیجیں گے جہاں سے آپ واپس نہ آ سکیں: خاتون کا درخواست میں موقف
سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس سردار طارق مسعود کے خلاف شکایت کرنے والی خاتون آمنہ ملک نے خود کو ہراساں کیے جانے کے خلاف درخواست جمع کروا دی۔ آمنہ ملک نے وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسگی سے رجوع کر کے درخواست دی ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس میں میرے ساتھ میرے ناروا سلوک کرنے کے ساتھ مجھے ہراساں کیا گیا، مجھے دھمکی دی گئی کہ ہم آپ کو وہاں بھیجیں گے جہاں سے واپس نہ آ سکیں۔
آمنہ ملک نے اپنی درخواست میں لکھا کہ جسٹس سردار طارق مسعود کے خلاف بطور شکایت کنندہ سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس میں گئی تو مجھے پر جملے کسے گئے۔ جسٹس سردار طارق کے خلاف شکایت پر کوئی بات نہیں ہوئی بلکہ کہا گیا کہ ہم آپ کو وہاں بھیجیں گے جہاں سے آپ واپس نہ آ سکیں۔
آمنہ ملک کی درخواست کے مطابق مجھے کہا گیا کہ بی بی آج ہم آپ کو یہاں سے کہیں اور بھیجیں گے، یہ دونوں جملے انہیں سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس میں کہے گئے۔ خاتون نے اپنی درخواست میں یہ الزام بھی لگایا کہ جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں انہیں ہراساں کیا گیاحالانکہ وہ وہاں پر ایک شکایت کنندہ کے طور پر گئی تھیں۔
خاتون نے وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسگی کو دی گئی درخواست میں لکھا کہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف شکایت کنندہ میاں دائود بھی اس موقع پر وہاں موجود تھے جن کی ہائی ٹی سے تواضع کی گئی۔ خاتون نے استدعا کی کہ مجھے ہراساں کر کے جس ذہنی اذیت کا شکار کیا گیا ہے اس پر قانون کے مطابق انصاف فراہم کیا جائے۔
سینئر صحافی اظہر مشوانی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اس حوالے سے اپنے پیغام میں لکھا کہ: عمران خان پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم کے وکیل میاں داؤد کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور سردار طارق نے چائے پلائی! یہی وکیل جسٹس نقوی کےخلاف شکایت کنندہ ہے۔
دوسری طرف سردار طارق کے خلاف درخواست دینے والی خاتون کو دھمکی دی کہ ”ہم آپ کو وہاں بھیجیں گے جہاں سے آپ واپس نہ آ سکیں گی“یاد رہے کہ بات بات پر پریس ریلیز جاری کرنے والے جسٹس عیسٰی نے خاتون کو غائب کر دینے کی دھمکی والی بات پر اب تک کوئی وضاحت نہیں دی نہ اس بات سے انکار کیا