Advertisement

جسٹس سردار طارق، جسٹس مظہر عالم نے بطور جج سپریم کورٹ حلف اٹھا لیا

جسٹس سردار طارق اور جسٹس مظہر عالم نے بطور ایڈہاک جج سپریم کورٹ حلف اٹھا لیا​

373718_5787295_updates.jpg

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ ججز سے حلف لیا۔ فوٹو جیو نیوز
​
جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے بطور ایڈہاک جج سپریم کورٹ حلف اٹھا لیا۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ ججز سے حلف لیا۔

حلف برداری تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز اور اٹارنی جنرل انور منصور اعوان نے شرکت کی۔

خیال رہے کہ جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل کی تقرری ایک سال کیلئے کی گئی ہے۔

دونوں ججز کے بطور ایڈہاک ججز نام کی منظوری جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں دی گئی تھی جس کے بعد صدر پاکستان آصف علی زرداری نے دونوں ججز کی تعیناتی کی سمری پر دستخط کر دیے تھے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کو سازش قرار دیتے ہوئے جوڈیشل کمیشن سے ایڈہاک ججز کی تقرری کو روکنے کی استدعا بھی کی تھی۔

​
 
Advertisement
Advertisement
کسی زمانے میں لوگ کہتے تھے بچہ اگر ***** نکل آئے تو پولیس میں بھرتی کروا دو۔ اب کہتے ہیں جج یا جرنیل لگوا دو۔
بھلے ریٹائرمنٹ کے بعد ہی سہی۔
ان میں سے ایک باگڑ بلا بطور سینئر جج ابھی چند دن پہلے ریٹائر ہوا تھا ۔لیکن منہ کو حرام لگ جائے تو پھر دوبارہ لائن میں آخری نمبر پر کھڑے ہونے میں کسی قسم کی کوئی بے غیرتی محسوس نہیں ہوتی۔
 
Last edited: