Advertisement

جسٹس خالد اسحاق کی محسن نقوی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست سننے سے معذرت

afghan-nationals-involved-islamabad-wana-cadet-college-attacks-naqvi-1763040244-2040.png


لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی۔

درخواست گزار اشبا کامران کی درخواست پر سماعت کے دوران جسٹس خالد اسحاق نے کہا کہ وہ ماضی میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی حیثیت سے اسی نوعیت کی ایک درخواست کی پیروی کر چکے ہیں، اس لیے مناسب ہوگا کہ موجودہ درخواست پر کوئی دوسرا بینچ سماعت کرے۔

عدالت نے درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجواتے ہوئے سفارش کی کہ اسے سماعت کے لیے کسی دوسرے بینچ کے روبرو مقرر کیا جائے۔

درخواست میں محسن نقوی کی چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے طور پر تقرری کو چیلنج کیا گیا ہے۔
Loading X post…
Open original post on X
Loading X post…
Open original post on X
 
Last edited by a moderator: